دبئی، 4 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ دبئی کے ٹول گیٹ آپریٹر،سالک کمپنی پی جے ایس سی کے بورڈ آف کے چیئرمین مطرالطایرکی صدارت اجلاس
میں 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے سال کے لیے کمپنی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔
سالک نے 2023 میں 461.4 ملین دوروں کے ساتھ 2.109 ارب درہم کی ریکارڈ آمدنی کے ساتھ مضبوط ٹاپ لائن کارکردگی جاری رکھی۔
ٹول سے ہونے والی آمدنی، جو کل آمدنی کا 87.5 فیصد ہے،گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.7 فیصد بڑھ کر 1,845 ملین درہم ہوگئی، سالک کے 2007 میں آپریشن شروع کرنے کے بعد سے پورے سال کی سب سے مضبوط کارکردگی ہے۔
آمدنی کے محرک دوروں کی تعداد چوتھی سہ ماہی میں 11.1 فیصد سالانہ اضافے سے 123.2 ملین ہو گئے، چوتھی سہ ماہی میں ٹول کی آمدنی 493 ملین درہم تک پہنچ گئی، جو کہ 11.1 فیصد سالانہ اضافہ اورکل آمدنی کا 87.5 فیصد ہے۔
مطر الطایر نے کہا کہ سالک کا یہ ایک اور مالی لحاظ سے مستحکم سال رہا جس میں ریکارڈ ٹاپ لائن کارکردگی کی مدد سے ریونیو پیدا کرنے والے دوروں میں مسلسل استحکام حاصل ہوا ۔ 2023 کے لیے حاصل کردہ نتائج ہمارے سٹریٹجک وژن اور اپنے شیئر ہولڈرز کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں مثبت معاشی ماحول کے لیے طویل مدتی قدر فراہم کرنے کے عزم کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس دوران، سالک عالمی سطح پر ایک سرکردہ ٹول گیٹ آپریٹر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ہماری اپ ڈیٹ شدہ کارپوریٹ حکمت عملی سے بنیادی ٹولنگ کاروبار کی توسیع سے آمدنی کے سلسلے میں تنوع پیدا ہوگا، اور ہم مناسب وقت میں اپنی اسٹریٹجک پیشرفت پر مارکیٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے خواہاں ہیں۔ 2023 میں مضبوط کارکردگی کے پیش نظر، بورڈ سال کی دوسری ششماہی کے لیے 550 ملین درہم کے منافع کی سفارش کرنے پر خوش ہے۔
سالک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ابراہیم سلطان الحداد نے کہا کہ سالک اپنے طویل مدتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے مسلسل اچھی پیش رفت کر رہا ہے، جو کہ موبلٹی سلوشنز میں عالمی رہنما بننے کے ہمارے عزائم کے مطابق ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہم پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہیں، ہماری اپ ڈیٹ کردہ حکمت عملی کا مقصد آمدنی پیدا کرنے کے مواقع کو وسیع کرنا ہے ۔
سالک کے آٹھ ٹول گیٹس سے رعایتی دوروں سمیت ٹرپس کی کل تعداد میں سال کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا۔ سیاحوں کے لیے دبئی کی مسلسل کشش اور معمول کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے، چوتھی سہ ماہی میں دوروں کی کل تعداد میں سالانہ 8.5 فیصد اضافہ ہوا۔ نتیجتاً، 2023 میں آمدنی پیدا کرنے والے ٹرپس 461.4 ملین کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، جو کہ 11.7 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔صرف چوتھی سہ ماہی میں ہی 123.2 ملین دورے دیکھے گئے جو 11.1 فیصد سالانہ اور 2023 کی دوسری سہ ماہی میں ریکارڈ کیے گئے 113.8 ملین کے گزشتہ سہ ماہی ریکارڈ سے بھی زیادہ ہیں۔
سالک کے ساتھ 2023 میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد میں سالانہ 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ، رجسٹرڈ ایکٹو اکاؤنٹس 2023 کے آخر میں 16.0 فیصد سالانہ بڑھ کر تقریباً 2.4 ملین ہو گئے۔
سالک نے 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں 366 ملین درہم کا EBITDA حاصل کیا، جو کہ گزشتہ سال کے 349 ملین درہم سے 5.0 فیصد زیادہ ہے۔
نتائج کے مضبوط سیٹ کی روشنی میں، بورڈ آف ڈائریکٹرزنے2023 کی دوسری شماملی کے خالص منافع کا 100 فیصد بطور ڈیویڈنڈ شیئر ہولڈرز میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی، جس کی رقم 550 ملین درہم اور7.3338 فلز فی شیئر کے برابر ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
سالک کی آمدنی2.1 ارب درہم تک پہنچ گئی،2023 کی دوسری ششماہی کے لیے 7.3 فلز فی شیئر ڈیویڈنڈ کی منظوری