دبئی، 4 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ نیشنل سپورٹس ڈے کا 9 واں ایڈیشن،جو جمعرات 7 مارچ کو"متحدہ عرب امارات ہمیں متحدہ رکھتا ہے"کے تھیم سے شروع ہوگا، جس میں کھیلوں کے ذیلی پروگرامز کے علاوہ ہرایک امارت کے لیے 7 اہم ایونٹس شامل ہوں گے۔
ایونٹس کا آغاز اسپورٹس ڈے کے اوائل میں ہوگا جو 24 گھنٹے مسلسل جاری رہیں گے۔
ایونٹس کا انعقاد نائب صدر،وزیر اعظم اوردبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی کال اور دبئی کے دوسرے نائب حکمران، قومی اولمپک کمیٹی (این او سی) اور نیشنل سپورٹس ڈے انیشیٹو کے لیے سپریم کمیٹی کے صدر عزت مآب شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر کیاجارہاہے۔
اس بات کااعلان دبئی میں نیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے نیشنل اسپورٹس ڈے کی ایگزیکٹو ٹیم اور مختلف میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اب تک 75 سرکاری ایجنسیوں اور نجی شعبے کے 59 اداروں کے ذریعے رجسٹر ہونے والے تمام امارات کے لیے ایونٹس کیلنڈر اور 189 ذیلی تقریبات کا اعلان کیا گیا۔
پریس کانفرنس کے آغاز میں، قومی اولمپک کمیٹی کے بورڈ ممبر اور نیشنل سپورٹس ڈے کی ایگزیکٹو ٹیم کے چیئرمین عبدالعزیز السلمان نے گزشتہ 8 سالوں میں منعقد ہونے والی قومی کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا، جس سے مستند کھیلوں کو فروغ ملا ہے
انہون نے کہا کہ نیشنل سپورٹس ڈے کا مقصد معاشرے میں کھیلوں کو فروغ دینا اور اس کے اراکین اور اس کی تمام کییگریزکو روزانہ طرززندگی اورطرز عمل کے طور پر کھیلوں کی مسلسل مشق کرنے کی ترغیب دیناہے،تاکہ متحدہ عرب امارات کو ایک صحت مند اورفعال معاشرہ بنایا جا سکے۔
پریس کانفرنس کے دوران ہر امارت کی اہم تقریبات کا اعلان کیا گیا۔امارت فجیرہ مرکزی تقریب کا اہتمام کرے گی، جو کہ فجیرہ کارنیش اور امبریلا کارنیش پر "واکنگ میراتھن" ہے۔ ام القیوین کریک واٹر فرنٹ کی مرکزی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ مرکزی تقریب عجمان میں ہیریٹیج پاتھ پر منعقد کی جائے گی جو کہ دو گھنٹے کا واکنگ ایونٹ ہے۔ آر اے کے پولیس جنرل ہیڈ کوارٹر راس الخیمہ میں القواسم کورنیشے میں کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کے انعقاد اور سپورٹس مارچ کے ذریعے مرکزی تقریب کا اہتمام کرے گا۔ شارجہ کی مرکزی تقریب کاشیشہ پارک میں منعقد کی جائے گی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کے علاوہ ابوظہبی اور دبئی دن بھر کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کی میزبانی کریں گے۔
ترجمہ۔تنویرملک
نیشنل سپورٹس ڈے کا 9 واں ایڈیشن جمعرات سے شروع ہوگا