متحدہ عرب امارات اور مصر کی جانب سے آپریشن 'برڈز آف گڈ نیس' کے تحت شمالی غزہ میں امداد کی دوسری کھیپ کی ترسیل
ابوظہبی، 5 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ وزارت دفاع کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے شمالی غزہ کی پٹی میں "برڈز آف گڈ نیس" آپریشن کے تحت متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور مصری فضائیہ کی طرف سے امدادی سامان فضا سے گرانے کے دوسرے مرحلے کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد جنگ سے تباہ حال فلسطینی عوام کے مصائب