چاڈ میں اماراتی فیلڈ ہسپتال میں اب تک 18ہزار850سے زیادہ مریضوں کا علاج

امدجراس، 5 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ چاڈ کے شہر ام جرس میں سوڈانی مہاجرین اور مقامی کمیونٹی کے افراد طبی خدمات کے حصول کے لیےاماراتی فیلڈ ہسپتال کا رخ کر رہے ہیں۔
9 جولائی 2022 کو افتتاح کے بعد سے، ہسپتال میں 18,854 سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا ہے، جن میں سوڈانی مہاجرین اور چاڈ کے مقامی بچے، بوڑھے، مرد اور خواتین شامل ہیں، روزانہ تقریباً 80 مریض اسپتال میں آتے ہیں۔
ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 389 سے زیادہ کامیاب آپریشن کیے،جن میں معمولی سے بڑے آپریشن شامل ہیں۔
فیلڈ ہسپتال صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر قائم کیا گیا تھا، اور یہ متحدہ عرب امارات کی تین انسانی تنظیموں امارات ہلال احمر(ای آر سی)،زاید بن سلطان النہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن اور خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے امدادی رابطہ دفتر کے ساتھ مل کررہا ہے۔ یہ انسانی، امدادی اور طبی امداد ان کے ملک میں موجودہ بحران سے متاثرہ سوڈانی مہاجرین تک پہنچائی جا رہی ہے ۔
ام جرس میں متحدہ عرب امارات کی امدادی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کرنے اور ان کی طبی حالت کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال کا فیلڈ وزٹ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے آپریشنز اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کی صورت میں مستقبل کی ممکنہ ضروریات کا جائزہ لیا۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں امارات ہلال احمر کے نمائندے جاسم النقبی نے کہا کہ فیلڈ وزٹ مریضوں کو جامع، معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیم کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس میں چاڈ بھر کے لوگوں کی مدد کرنے میں ہسپتال کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہسپتال کو ایک جامع بین الضابطہ طبی ٹیم فراہم کرنے کا خواہاں ہے، انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی گنجائش کو حال ہی میں 50 سے 70 بستروں تک بڑھایا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر اسے 100 بستروں تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
علاج کی خدمات حاصل کرنے والے مریضوں نے متحدہ عرب امارات کی مسلسل مدد اور طبی خدمات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ خاص طور پر سوڈانی مہاجرین کی مدد کے حوالے سے ہسپتال کا قیام بروقت کیا گیا ہے۔
تمام سہولیات میں ایک طبی عملہ چوبیس گھنٹے اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات فراہم کرتا ہے، جس میں درجنوں ڈاکٹرز، فارماسسٹ، نرسیں اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔
ہسپتال میں تین اہم زون ہیں؛ ریڈ ایمرجنسی زون فوری نوعیت کے کیسز کا علاج کرتا ہے۔ ییلو زون درمیانی نوعیت کے مریضوں کا جبکہ گرین زون معمول کے آںے والے مریضون کا علاج کرتا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک