ابوظہبی، 6 مارچ 2024 (وام) ۔۔ ابو ظہبی گلوبل مارکیٹ (اے ڈی جی ایم) نے 2023 کو ابو ظہبی کے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے لیے کامیابی کاسال قراردیا ہے،جو خطے میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا مالیاتی مرکزہے۔
اے ڈی جی ایم نے 2023 کی مضبوط شروعات کی،جو2022 میں نمایاں ترقی کے ساتھ ساتھ آنے والے سال کے لیے ایک مثبت نقطہ نظرکے ساتھ تھی۔2023 کی سہ ماہی اور ششماہی ترقی کے اعداد نے ہر پہلو سے اس کی نشاندہی کی، جس نے اسے اے ڈی جی ایم کے آٹھ سالہ آپریشنل سفر میں ایک اور ریکارڈ ساز سال بننے کے لیے ترتیب دیا۔
خطے کا مضبوط ترین مالیاتی کیپٹل
2022 سے ترقی کے رجحان کے بعد، اے ڈی جی ایم کے اثاثہ جات کے انتظامی شعبے نے 2023 میں مضبوط آغاز کیا۔
31 دسمبر 2023 تک ایسیٹ انڈر منیجمنٹ (اے یو ایم) میں 2022 کے آخر کے مقابلے میں35 فیصد اضافہ ہوا۔اے ڈی جی ایم کے اندرمتعدد سرمایہ کاری فرمز اور ہیج فنڈز قائم کیے گئے۔اے ڈی جی ایم میں کام کرنے والے کل اثاثہ مینیجرز کی تعداد 102 تک پہنچ گئی ہے جو 141 فنڈز کا انتظام کر رہے ہیں۔ایک اہم سہولت کاراے ڈی جی ایم فنانشل سروسز ریگولیٹری اتھارٹی ریگولیٹری فریم ورک میں اضافہ کا اعلان کیا گیا جس نے اے ڈی جی ایم پر مبنی اجتماعی سرمایہ کاری فنڈز کو اس قابل بنایا کہ وہ اپنے پرائیویٹ کریڈٹ فنڈ فریم ورک کے ذریعے کریڈٹ کی سہولیات میں حصہ لے کر کریڈٹ میں سرمایہ کاری کر سکے۔
بیروم ملک کاروبار کے لیے ترجیحی منزل کے طور پرابھرتے ہوئے،اے ڈی جی ایم نے 2023 میں اس شعبے کے اندربڑے عالمی اور علاقائی کمپنیوں کامارکیٹ میں قیام عمل میں لایا۔
کچھ عالمی کمپنیوں میں بریون ہاورڈ، آرڈین، گولڈمین سیکس، ٹائیکی ہاو کیپٹل، بلیک اسٹون، ایس بی آئی کیپٹل، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اپولو،ففتھ وال،فیڈرا، اور وائبرنٹ کیپٹل شامل ہیں۔ ان میں مشہور مقامی اور علاقائی ادارے اے ڈی کیو ، شمیرا، جی42، گلف کیپیٹل،ون آئی ایم اورانسیوٹ کارپ شامل ہیں۔مزید برآں 125 سے زیادہ فرمز ہیں جو پہلے سے ہی اے ڈی جی ایم کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کے لیے پائپ لائن میں ہیں۔
2023 کے اختتام کے اعدادوشمارمیں 88 مالیاتی ادارے اور دو ایکسچینجز بھی شامل ہیں جنہوں نے اے ڈی جی ایم سے اصولی منظوری حاصل کی ہے۔ ان آئی پی ایز میں سے ایک قابل ذکر تعداد اثاثہ جات کے انتظامی شعبے سے ہے۔
اس ترقی کی تصدیق اے ڈی جی ایم کی افرادی قوت میں اضافے سے ہوتی ہے، جو سال میں 22 فیصد اضافہ سے 13,394 تک پہنچ گئی ہے اے ڈی جی ایم کے اندر قائم کئی عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاری بینک جن میں جے پی مورگن اور بی این پی Paribas شامل ہیں اپنی خدمات اور مصنوعات کی پیشکش کو بڑھا رہے ہیں اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ٹیموں میں اضافہ کر رہے ہیں۔
اے ڈی جی ایم کی کامیابی کے حوالے سے اے ڈی جی ایم کے چیئرمین احمد الجاسم الزعابی نے کہاکہ ابوظہبی کی فالکن معیشت میں ایک سال اور اے ڈی جی ایم کے لیے غیر معمولی ترقی کا سال رہا ہے ۔ جب ہم ان عوامل کو ایک ساتھ سوچتے ہیں،تو یہ ہمیں اس احساس کی طرف لے جاتا ہے کہ معاشی اہداف کے لیے مستقل مزاجی، استقامت سے کیا کچھ حاصل کیاجسکتا ہے۔ صرف آٹھ سالوں میں، ہم مسلسل دو سال تک دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی اضلاع اور خطے میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا بین الاقوامی مالیاتی مرکز بن گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ابو ظہبی کی بین الاقوامی حیثیت کوسرمایہ کے دارالحکومت کے طور پر بڑھاتے ہوئے، اے ڈی جی ایم نے حقیقی معنوں میں دارالحکومت کے مالیاتی منظر نامے کی صلاحیت اور بنیادی شعبوں کے اندر اسٹریٹجک طور پر غیر مقفل مواقع کو حاصل کیا ہے۔ آج ہم جس ترقی کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے تصورات کی تکمیل ہے۔
اے ڈی ایف ڈبلیو 2023 -
ابوظہبی فنانس ویک (اے ڈی ایف ڈبلیو ) کے 2023 ایڈیشن نے اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر سے بہترین سے بہترین معیارکو متعارف کراتے ہوئے خطے میں فنانس ایونٹس کو فروغ دیا۔ ایونٹ نے 18,000 سے زیادہ حاضرین کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی، جس میں پانچ اہم فورمز شامل تھے جن میں 46 ذیلی تقریبات، 180 سیشنز اور متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے 300 بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی مقررین شامل تھے۔ تقریب کا عالمی اثر کافی زیادہ رہا جہاں 39 فیصد شرکاء نے 100 سے زائد ممالک کے عالمی شرکاء کی نمائندگی کی۔
مالیاتی صنعت کے بین الاقوامی دارے جیمی ڈیمن، جے پی مورگن کے چیئرمین اور سی ای او اور برج واٹر ایسوسی ایٹس کے بانی، شریک چیئرمین اور شریک چیف انویسٹمنٹ آفیسر رے ڈیلیو نے اس دوران ابوظہبی کے عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر ابھرنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
اے ڈی جی ایم کی تاریخ میں سب سے کامیاب ہفتہ کے طور پرابوظہبی فنانس ویک کے دوران کل 23 مارکیٹ کے اعلانات ریکارڈ کیے گئے، جن میں ورلڈ بینک اور جے پی مورگن کی جانب سے بڑے آپریشنل اپ گریڈ کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے مالیاتی اداروں کی مضبوط لائن اپ شامل ہیں۔
'پائیداری کا سال' اور کوپ28
2024 تک جاری رہنے والے "پائیداری سال" 2023 کے ساتھ اور یو اے ای میں پہلی بار منعقد ہونے والی کوپ28 کے اختتام کے ساتھ،اے ڈی جی ایم نے متعدد اقدامات کیے جنہوں نے پائیدار مالیات کو فروغ دیا اور ابوظہبی اورقوم کے پائیداری کے اہداف کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ہم آہنگ ہوئے۔
2023 کی پہلی ششماہی میں، اے ڈی جی ایم نے پائیدار مالیات کے لیے خطے کا پہلا جامع ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرایا، جس میں اے ڈی جی ایم کے اندر متعلقہ اداروں کے لیے خطے کی سب سے زیادہ وسیع ای ایس جی کی ضروریات شامل ہیں ۔
کوپ28 سے پہلے، اے ڈی جی ایم کی سربراہی میںUAE Sustainable Finance Working Group ((ایس ایف ڈبلیو جی)نے اپنا تیسرا عوامی بیان شائع کیا جس میں یو اے ای کے ایس ایف ڈبلیو جی کے تین اہم مقاصد پر زور دیا گیا، جن میں پائیداری پر مرکوز کارپوریٹ گورننس کو بڑھانا، شفافیت کو بڑھانا اور رپورٹنگ میں شفافیت کو فروغ دیناشامل ہے۔
کوپ28 تک اس کی تعمیر میں، اے ڈی جی ایم کو کوپ28 کے نامزد "پرنسپل کلائمیٹ فنانس پارٹنر" کے طور پر اعلان کیا گیا ۔ آئی ایف سی نے اس سال کوپ28 میں اپنے فلیگ شپ ابوظہبی سسٹین ایبل فنانس فورم کے چھٹے ایڈیشن کی بھی میزبانی کی۔
کوپ28 میں ایک اور سنگ میل کا اعلان اے ڈی جی ایم کا اہم گلوبل کلائمیٹ فنانس سینٹر بننا ہے۔ یہ آب و ہوا کے مالیاتی فریم ورک اور مہارتوں کی ترقی کو تیز کرے گا اورمتحدہ عرب امارات اور عالمی سطح پر بہترین طریقوں کا مقابلہ کرے گا۔
جی سی ایف سی کا قیام ایک اور موسمیاتی مالیاتی ترقی کے ساتھ موافق ہے،اے ڈی جی ایم میں ALTÉRRA کا آغاز ایک بہتر موسمیاتی مالیاتی نظام بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔
گزشتہ سال، 28 نئے دستخط کنندگان نے ابوظہبی پائیدارمالیاتی اعلامیہ پردستخط کیے،جو کہ اے ڈی جی ایم کی قیادت میں ایک اقدام ہے،جس سے دستخط کرنے والوں کی کل تعداد 145 ہو گئی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک