دبئی میں مارچ کے دوران 18 بین الاقوامی چیمپئن شپ سمیت کھیلوں کے111 مقابلے منعقد ہوں گے

دبئی، 6 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ دبئی اسپورٹس کونسل (ڈی ایس سی) کے تعاون سے اس ماہ دبئی کے مختلف مقامات پر 18 بین الاقوامی چیمپئن شپ سمیت مجموعی طور پر111 مسابقتی اورکمیونٹی گیمز کے مقابلے منعقد ہوں گے۔
سب سے زیادہ قابل ذکر ایونٹس میں ورلڈز سٹرانگسٹ مین چیمپئن شپ، 12ویں فزاع انٹرنیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ فار ڈیٹرمینیشن، چھٹی فزاع انٹرنیشنل بو اینڈ ایرو چیمپئن شپ،انٹرنیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ، دبئی انٹرنیشنل ایکویٹکس چیمپئن شپ،ریڈ بل فٹ بال چیمپئن شپ اور ورلڈ ڈائیونگ چیمپئن شپ شامل ہیں۔
امارت میں مارچ میں ہونے والے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں سرفہرست دبئی ورلڈ کپ ہے، جو 30 مارچ کو میدان ریسکورس میں شیڈول ہے، جس میں 19 ممالک میں تربیت یافتہ 868 گھوڑے شرکت کررہے ہیں جس کی قیادت ٹائٹل کے حامل جاپانی ہارس "اُشباٹیسورو" کریں گے۔
اس ماہ دبئی میں منعقد ہونے والی سب سے نمایاں بین الاقوامی چیمپئن شپ میں سے ایک ورلڈ سکی ٹور اسٹریٹ کیٹیگری ہے جس میں 65 ممالک خاص طور پرجاپان، چین، برازیل، امریکہ اور آسٹریلیا کے سٹارزاور اولمپک چیمپئنزشرکت کریں گے۔ یہ ایونٹ 10 مارچ تک جاری رہے گا۔ورلڈ اسکی ٹورکے اسٹریٹ اور پارک دونوں کیٹیگریز کے کل 88 کھلاڑی پیرس کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
امارات اسپورٹس گروپ کی جانب سے 28 مارچ کو دبئی اسپورٹس سٹی کے ایمریٹس ہوٹل میں ورلڈز سٹرانگسٹ مین چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں دنیا کے مضبوط ترین مرد اپنی انتہائی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے مقابلہ کریں گے اور ویٹ لفٹنگ اور بھاری ٹرکوں کو کھینچنے میں نئے ریکارڈزتوڑیں گے۔
حمدان اسپورٹس کمپلیکس میں امارات انٹرنیشنل سوئمنگ کپ کا انعقاد کیا جائے گا جس کا اہتمام آئی بیکس اسپورٹس اکیڈمی 8 سے 10 مارچ تک کرے گا، متحدہ عرب امارات کی تیراکی فیڈریشن کے تعاون سے سے اس میں متحدہ عرب امارات اور دیگرممالک کے 1,200 تیراک کی شرکت کریں گے ۔بڈز، جونیئرز اور پروفیشنلز تیراک تین کیٹیگریزفری اسٹائل، بریسٹ اسٹروک، بیک اسٹروک اور بٹر فلائی کم میں مدمقابل ہون گے۔
حمدان اسپورٹس کمپلیکس 22 سے 24 مارچ تک ورلڈ ڈائیونگ چیمپئن شپ کی میزبانی بھی کرے گا، جس کا اہتمام پرائمر اسپورٹس سروسز کمپنی کرے گا۔ ڈائیورز مردوں اور خواتین کے لیے مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ کریں گے، جن میں 13 سے 18 سال کے ابتدائی اور عمر کے گروپ شامل ہیں۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے کئی ممالک کے کلب اور فیڈریشنز شرکت کریں گے۔
دبئی کلب فار پیپل آف ڈیٹرمینیشن کے زیراہتمام 12ویں فزاع انٹرنیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 32 ممالک کے 190 مرد اور خواتین شرکت کر رہے ہیں۔ یہ 6 مارچ تک جاری رہے گا۔ آٹھویں فزاع انٹرنیشنل بو اینڈ ایرو چیمپیئن شپ فار ڈیٹرمینیشن بھی منعقد ہوگی جس میں 56 ممالک کے 230 مرد و خواتین حریف شرکت کریں گے۔
لیول اپ انٹرنیشنل جمناسٹک چیلنج کی میزبانی لیول اپ فٹنس سینٹر دبئی پروڈکشن سٹی میں کرے گا، جس میں متحدہ عرب امارات اور بیرون ملک سے 650 مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ شرکاء مختلف کیٹگریز میں مقابلہ کریں گے، جو کہ 4 سے 16 سال کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے آرٹسٹک جمناسٹک کیٹیگری اور 4 سے 16 سال کی عمر کی لڑکیوں کے لیے آرٹسٹک جمناسٹک کیٹیگری شامل ہے۔
انٹرنیشنل ریتھمک جمناسٹک چیمپئن شپ شیخ زاید روڈ پر واقع ڈینیوب سپورٹس سینٹر میں منعقد ہوگی۔ ریڈ بل فٹ بال چیمپئن شپ بھی رواں ماہ ہونے والی ہے جس میں لائلٹی ٹو زاید چیمپئن شپ، رمضان انٹرنیشنل ٹیم شطرنج چیمپئن شپ، ایڈیڈاس سے یورو باسکٹ بال لیگ، اور دبئی سے مسقط تک سیلنگ ریس بھی منعقد ہوگی۔
کئی دیگربین الاقوامی چیمپئن شپ مہینے کے آغاز میں منعقد کی جائیں گی، جن میں دبئی انٹرکانٹینینٹل فٹ بال کپ انڈر13، دبئی ماسٹرز آر سی چیمپئن شپ، دبئی انٹرنیشنل بوٹ اینڈ یاٹ شو، بین الاقوامی آرٹسٹک جمناسٹک چیمپئن شپ، اور بین الاقوامی ریتھمک جمناسٹک چیمپئن شپ قابل ذکر ہیں۔
مارچ میں ہونے والی سب سے نمایاں مقامی اورکمیونٹی چیمپئن شپ میں وینزڈے ماڈرن سیلنگ چیمپئن شپ، الحبتور ہارس جمپنگ چیمپئن شپ، ہیملٹن ڈویلپمنٹل سوئمنگ ریس، مینی مینا فٹ بال کپ ، آپٹیمائل باکسنگ چیمپئن شپ، الٹیمیٹ رننگ ریس،کراس فٹ "کینسر کی جنگ" چیمپئن شپ، ایم این ڈی سائیکلنگ چیمپئن شپ،ماڈرن سیلنگ ریس، فورٹونا ​​بیڈمنٹن چیمپئن شپ اور کنگ اینڈ کوئین سوئمنگ سیریز شامل ہیں۔
اس ماہ منعقد ہونے والے دیگر مقابلوں میں یوگا کمیونٹی ایونٹ، ماڈرن سیلنگ لیگ، دی بگسٹ لوزر فٹنس چیمپئن شپ، امریکینو رمضان ٹینس اینڈ پیڈل لیگ، الٹیمیٹ رننگ ریس،رمضان منی فٹ بال ٹورنامنٹ، رمضان پیڈل ٹینس لیگ، بلیک باٹ کپ برائے ماڈرن سیلنگ، لا میر اوپن واٹر سوئمنگ، خواتین بیڈمنٹن ٹیم چیمپئن شپ، گریٹ ٹونک ٹرائیتھلون، انٹر سکول الپائن سکی ریس، سکیچرز رننگ،رمضان کارپوریٹ چیمپئن شپ، ٹروجن کمیونٹی سوئمنگ چیمپئن شپ، رمضان لیگ کمیونٹی ، اور این جی کے ریسنگ سیریزراؤنڈ 3 سپرنٹ شامل ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک