مرکزی بنک کی بیلنس شیٹ دسمبر 2023 کے آخر تک 720.94 ارب درہم کی بلند ترین سطح پررہی

ابوظبی، 6 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک کی بیلنس شیٹ تاریخ میں پہلی بار دسمبر 2023 کے آخر تک 720.94 ارب درہم ہے۔ مرکزی بنک کی دسمبر 2023 کی بیلنس شیٹ رپورٹ کے مطابق یہ دسمبر 2022 میں 552.55 ارب درہم کے مقابلے میں 168.4 ارب درہم کا اضافہ کے ساتھ سال بہ سال 30.5فیصداضافہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر مرکزی بینک کی بیلنس شیٹ میں نومبر 2023 میں 669.72 ارب درہم سے 7.7فیصد یا 51.2 ارب درہم کا اضافہ ہوا۔ اثاثہ کی طرف بنک کے پاس آسانی سے دستیاب وسائل کی ایک خاصی مقدار ہے جس کا ثبوت 370.81 ارب درہم نقد اور بینک بیلنس ہے۔ اس کے بعد 217.55 ارب درہم کی مالیت کا خاطر خواہ سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو آتا ہے جو اپنے اثاثوں کے انتظام کے لیے بینک کے فعال انداز کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈپازٹس اور قرضے بالترتیب 100.95 ارب درہم اور 2.1 ارب درہم کا حصہ ڈالتے ہیں جبکہ دیگر اثاثے مجموعی طور پر 29.53 ارب درہم ہیں۔ واجبات اور سرمائے کی طرف رجوع کرتے ہوئے بنک کی مالی طاقت پر مزید زور دیا جاتا ہے۔ اس کی زیادہ تر ذمہ داریاں اور سرمائے کا تعلق کرنٹ اور ڈپازٹ کھاتوں سے ہےجس کی کل 331.75 ارب درہم ہے۔ اس کا مطلب ہے ایک مستحکم فنڈنگ کی بنیاد بینک کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کو یقینی بناناہے۔ کیش بانڈز اور اسلامک ڈپازٹ سرٹیفکیٹس213.61 ارب درہم کا حصہ ڈالتے ہیں۔اس کے بعد کرنسی نوٹ اور جاری کیے گئے سکے آتے ہیں جن کی مالیت 135.78 ارب درہم ہے۔ سرمایہ اور ذخائر 19.87 ارب درہم ہیں دیگر واجبات میں 19.93 ارب درہم ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان