محمد بن راشد ایرو اسپیس ہب اور ٹم ایرو اسپیس نے خطے کے سب سے بڑے ایم آر او ہینگرز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

دبئی، 7 مارچ 2024 (وام) ۔۔ محمد بن راشد ایرو اسپیس ہب (ایم بی آر اے ایچ) اور ٹم ایرواسپیس نے دبئی ساؤتھ میں اپنے نئے ہینگرکا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
نئے ہینگرکو زیادہ سے زیادہ گنجائش کے ڈیزائن کے ساتھ بنایا جائے گا،جس سے یہ جی سی سی میں وسیع باڈی کے حامل ہوائی جہازوں کے ایم آرو ہینگرز میں سے ایک بنائے گا، جس میں اے 380 کو چھوڑ کر کسی بھی قسم کے پانچ وائڈ باڈی والے ہوائی جہاز کی گنجائش ہو گی۔
سنگ بنیاد کی تقریب دبئی ساؤتھ میں ایم بی آر اے ایچ میں ہوئی جس میں دبئی ایوی ایشن سٹی کارپوریشن اوردبئی ساؤتھ کے ایگزیکٹو چیئرمین خلیفہ الزفين اور ٹم ایرو اسپیس کے بانی اور سی ای او تیمورشاہ شہاب کے علاوہ دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز نےشرکت کی۔
نیا ہینگر، جو 2025 تک مکمل ہوگا میں مختلف قسم کے چوڑے اور تنگ جسامت والے کمرشل مسافربردار اور کارگو ہوائی جہازوں کے لیے پریمیم اور کم لاگت ایئر کرافٹ بیس مینٹیننس کی خدمات بھی میسرے ہوں گی۔
محمد بن راشد ایرو اسپیس ہب کے سی ای او طحنون سیف نے کہاکہ گزشتہ سال ٹم ایرو اسپیس کے ساتھ معاہدے کے بعد، ہم نئے ہینگر کے سنگ بنیاد کا مشاہدہ کرتے ہوئے خوش ہیں، جو ایم آراو کی بہت زیادہ مانگ کے پیش نظر اس شعبے کے لیے اضافی اہمیت کا حامل ہوگا۔
تیمور شاہ شہاب نے کہا کہ ہم اس شعبے کے مستقبل پر پختہ یقین رکھتے ہیں، جو کمپنیوں کی ترقی کے لیے ایسا بہترین کاروباری ماحول پیدا کرنے کے حکومت کے اسٹریٹجک وژن اورجدید انفراسٹرکچر پرمبنی ہے۔
ایم بی آر ایرو اسپیس ہب عالمی ایرو اسپیس کے اداروں کو اعلیٰ سطحی رابطے کی پیشکش کرتا ہے اور یہ دنیا کی معروف ایئر لائنز، نجی جیٹ کمپنیوں، ایم آر اوز اور متعلقہ صنعتوں کے لیے فری زون کی منزل ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک