دبئی، 7 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ نائب صدر،نائب وزیراعظم اورصدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصوربن زاید النہیان کی زیرسرپرستی وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن (ایم او ایچ آر ای)نے دوسری امارات لیبر مارکیٹ ایوارڈ کا ایڈیشن کاافتتاح کردیا۔
متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کے اس پہلے ایوارڈ میں ملک بھر کے نجی شعبے کی ممتاز کمپنیوں اور افرادی قوت کو نوازا گیا،جس کا مقصد رہنے، کام کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی مقام کے طور پرمتحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے۔
ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن میں مزدور رہائش اور خصوصی شناخت کے نام سے دو نئی کیٹیگری متعارف کراتے ہوئے ایوارڈ کی کیٹیگریزکو تین سے بڑھا کرپانچ کردیاگیا ہے۔
ایوارڈ کے پہلے ایڈیشن کے زیادہ ٹرن آؤٹ اور لیبرمارکیٹ میں ممتاز طرز عمل کی وجہ سے، جیتنے والوں کی تعداد 66 سے بڑھا کر90 کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جبکہ ایوارڈ کی پہلے ایڈیشن کی 90لاکھ درہم مالیت کو اب تقریباً 3کروڑ 70لاکھ درہم کردیا گیا ہے۔
ایوارڈ کے معیار کو پائیداری اور اختراعی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو لیبر مارکیٹ کی ترقی اس کی نمایاں حیثیت اور کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
انسانی وسائل اور اماراتائزیشن کے وزیر اور ایمریٹس لیبر مارکیٹ ایوارڈ کی نگران کمیٹی کے چیئرمین، ڈاکٹر عبدالرحمن العورنے گزشتہ سال اس ایوارڈ کے آغاز سے لے کر اب تک اس ایوارڈ کی مسلسل حمایت کرنے پر عزت مآب شیخ منصور کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ عزت مآب شیخ منصور کی سرپرستی نے ایوارڈ کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے،جس کے نتیجے میں ہر مرحلے پر غیر معمولی نتائج برآمد ہوئے اور ایک ترقی یافتہ دوسرے ایڈیشن کے آغاز کے لیے بنیاد رکھی گئی۔ اس ایوارڈ کا مقصد لیبر مارکیٹ کے تمام شعبوں میں مسابقت کو بڑھانا ہے اور تمام زمروں کے لیے موثر گورننس کے معیار کو نافذ کرتے ہوئے، نتائج میں شفافیت اور دیانت کو یقینی بنا کر بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنا ہے۔
وزیر مملکت نے دبئی میں وزارت کی جانب سے ایمریٹس لیبر مارکیٹ ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن کے حوالے سے منعقدہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ کے لازمی پہلوؤں کے طورپر قیادت اور عمدگی کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کا یہ ایڈیشن ممتاز شراکت کو تسلیم کرنے اور متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ کے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کے اعزاز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔ حکومت اور نجی شعبوں کے درمیان اس تعاون نے ملک کی لیبر مارکیٹ کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
العور نے نجی شعبے کی کمپنیوں اور افرادی قوت کی اس ایوارڈ میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کی، جس سے کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے، کاروباری شعبے کی حوصلہ افزائی اور ملک کی لیبر مارکیٹ کو ترقی دینے کے لیے اختراعی طریقوں کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کو مدد ملے گی۔
موجودہ ایڈیشن میں ایوارڈ کی پانچ کیٹگریز میں کمپنیز کیٹیگری میں نئی کمپنیوں کو ایوارڈ دیا جاتا ہے جنہوں نے بھرتی، بااختیار بنانے، مہارتوں کی کشش، کام کی جگہ کا ماحول، معیار زندگی، جدت اور تیاری جیسے معیارات کی بنیاد پر اپنے انسانی وسائل میں بہترین طریقوں کو اپنایا ہے۔
دوسری کیٹیگری افرادی قوت سے متعلق ہے، جس میں تین الگ الگ ذیلی کیٹیگریز شامل ہیں۔
دوسری اور تیسری ذیلی کیٹیگریز دیگر پیشہ ور افرادی قوت اور گھریلو کارکنوں کے لیے ہے جنہیں کمپنیوں، کمیونٹی، آجروں اور خاندانوں کی جانب سے نامزد کیاجاتا ہے۔ اس زمرے میں جیتنے کے لیے 48 فاتحین کا انتخاب کیا جائے گا۔
تیسری کیٹیگری لیبر اکموڈیشنز ہے، جس میں لیبر رہائش میں بہترین سرمایہ کاری اور سہولیات میں بہترین معیارات، کارکنوں کو فراہم کی جانے والی اضافی خدمات، پائیداری کے اقدامات کو اپنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے اور افرادی قوت کی بہبود کے لیے ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
چوتھی کیٹیگری، بزنس سروسز پارٹنرز کے تحت ان کمپنیوں کو اعزاز دیا جاتا ہے جنہوں نے لیبر مارکیٹ کے معروف طریقوں کی ترقی میں تعاون کیا ہے۔ اس کیٹیگری میں تین ذیلی کیٹیگری ہیں جن میں گھریلو کارکن بھرتی کرنے والی ایجنسیاں ،ایمپلائمنٹ ایجنسیز اوربزنس سروسز سینٹرز شامل ہیں۔
خصوصی شناخت کی پانچویں کیٹیگری کے جن سب کیٹیگریز کو ایوارڈ دیا جاتا ہے ان میں پاینیرنگ کمپنی کا ایوارڈ، یو اے ای لیبر مارکیٹ کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے غیر معمولی فرد کے لیے سال کی بہترین شخصیت، کام کے تعلقات میں عمدگی اور مہارت کے حصول اور افرادی قوت کو بااختیار بنانے میں بہترین طریقوں کو فروغ دینے کا اقدام اورلیبر مارکیٹ کے ضوابط، پالیسیوں کو فروغ دینے کے حوالےسے سوشل میڈیا کے اثر و رسوخ کے لیے سوشل انفلوئنسر شامل ہیں۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کمپنیوں کو درج ذیل فوائد حاصل ہوں گے: ان کو وزارت انسانی وسائل کی درجہ بندی میں پہلی قسم میں رکھا جائے گا،
۔ جیتنے والوں کو 15لاکھ درہم تک کی مالی بچت کے ساتھ وزارت کی خدمات پر رعایت ملے گی۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کمپنیاں 10لاکھ درہم تک کی رقم کے ساتھ وہی فوائد حاصل کریں گی۔
تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی کمپنی کو5لاکھ درہم تک کی بچت کے ساتھ وہی فوائد حاصل ہوں گے۔ تمام جیتنے والی کمپنیوں کو وزارت کے ڈائمنڈ ٹائر میں بھی شامل کیا جائے گا، جس میں ترجیحی ٹرانزیکشن پروسیسنگ، تکنیکی چیلنجوں سے نمٹنے اورغیر معمولی فون سروس جیسے فوائد شامل ہیں۔
انفرادی ایوارڈز میں، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو1لاکھ درہم دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو75ہزار درہم جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والوں کو50ہزار درہم کے نقد انعامات دئے جائیں گے ۔
ایوارڈ کے پہلے ایڈیشن کے لیے 3500 سے زیادہ نامزدگیاں موصول ہوئیں اور 66 کارکنوں اور کمپنیوں کو اعزاز سے نوازا گیا، عالمی سطح پر ایوارڈ کی میڈیا کوریج 24 ملین سے زیادہ تک پہنچ گئی۔
ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں ویب سائٹ Riyada.mohre.gov.ae کے ذریعے 31 اگست 2024 تک قبول کی جائیں گی۔
ترجمہ۔تنویرملک
وزارت انسانی وسائل نے امارات لیبرمارکیٹ ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کردیا