متحدہ عرب امارات اورسوئٹزرلینڈ کا تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

ابوظہبی، 7 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ وزیرمملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطحی وفد نےسوئٹزرلینڈ کے شہروں برن اور باسل کادورہ کیا،جہاں انہوں نے اعلیٰ سرکاری حکام اور نجی شبعے کے رہنماوں سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ملاقاتیں کیں۔
دورے کامقصد متحدہ عرب امارات اورسوئس تعلقات کو فروغ دیناہے دونوں ممالک کے درمیان 2023 میں غیر تیل کی تجارت کی مجموعی مالیت 2022 کے مقابلے میں 41.2 فیصد اضافےسے22.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں متحدہ عرب امارات کی سفیرحصہ عبدالله العتيبہ،ایمریٹس ڈرگ اسٹیبلشمنٹ کی ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر فاطمہ محمد الکعبی،ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کے انڈر سیکرٹری راشد عبدالکریم البلوشی، وزارت اقتصادیات میں اسسٹنٹ انڈرسیکرٹری برائے بین الاقوامی تجارت جمعہ محمد الکیت،وزارت برائے صنعت اور جدید ٹیکنالوجی میں اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی طارق یعقوب الہاشمی،ابوظہبی چیمبر آف کامرس کے چیف ایگزیکٹو آفیسراحمد خلیفہ القبیسی اورمتحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کونسل کے سیکرٹری جنرل جمال سیف الجروان الشامسی وفد میں شامل تھے۔
دورے کے دوران، الزیودی نے سوئٹزرلینڈ کی اسٹیٹ سیکرٹری برائے اقتصادی امور ہیلین بڈلیگر آرٹیڈا کے ساتھ ملاقات کی جس کے دوران دونوں فریقوں نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تجارتی تبادلے کو سراہا۔اس کے بعد انہوں برن میں منعقدہ سوئس یو اے ای اکنامک فورم میں شرکت کی۔
الزیودی نے متحدہ عرب امارات اور سوئٹزرلینڈ کے مضبوط تعلقات کابھی اعادہ کیاکیونکہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے 50 سالہ جشن منا رہے ہیں، جو باہمی اقتصادی خوشحالی کے متحد وژن کی عکاسی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سوئٹزرلینڈ متحدہ عرب امارات کاایک قابل قدرتجارتی اور سرمایہ کاری کا پارٹنر ہے،اور2023 میں 9.55 ارب ڈالرکی مالیت کے ساتھ عالمی سطح پر چوتھی پوزیشن کے ساتھ ہماری غیر تیل کی تجارت کی برآمدات کے لیے اہم یورپی منزل ہے۔ہماری دو طرفہ تجارت 2023 میں 22.3 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔جو کہ 2022 کے مقابلے میں 41.2 فیصد کے اضافے کی نمائندگی کرتا ہےاور ہماری معیشتوں کے درمیان ہم آہنگی کی سطح کو واضح کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ علم اوراختراع پرمبنی طویل مدتی، پائیدار اقتصادی نمو کے لیے ہمارے وژن کا اشتراک کرتا ہے۔اپنے متعلقہ سرکاری اور نجی شعبوں کے شرکت کے ساتھ یو اے ای -سوئس اقتصادی فورم ایک بہترین فورم ہے۔
وزیر نے متبادل ایندھن، تجارتی مالیات، بائیو ٹیک اور میڈ ٹیک ریسرچ جیسے شعبوں میں حالیہ یو اے ای-سوئس تعاون کا حوالہ دیا جو کہ وسیع تر اقتصادی انضمام کے امکانات کا ثبوت ہے۔
سوئس سائبرسیکیورٹی فرم زینداتا ملک کے نیکسٹ جنریشن ایف ڈی آئی پروگرام میں ایک حالیہ اضافہ ہے، جو دنیا بھر کی جدید کمپنیوں کویو اے ای میں اپنے آپریشنز قائم کرنے یا ترقی دینے میں مدد کررہا ہے۔

دورہ کے دوران الزیودیاوران کے وفد نے سوئس فارماسیوٹیکل کمپنی نووارٹس کے ہیڈکوارٹر سمیت سوئس نجی شعبے کی معروف کمپنیوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کی نئی قائم کردہ ایمریٹس ڈرگ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
وفد نے سوئس طیارہ ساز کمپنی Pilatus کا بھی دورہ کیا، جو دنیا بھر میں ہوائی جہاز تیار اور فروخت کرتی ہے۔ Pilatus ملک میں جدید مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور علم پر مبنی معیشت کو سپورٹ کرنے کے لیے یو اے ای کے اسٹراٹا کی شراکت دارہے۔
سرکاری حکام کے علاوہ، متحدہ عرب امارات کے وفد میں اعلیٰ ترقی کی صنعتوں کی نمائندگی کرنے والے کاروباری اداروں کے سینئرایگزیکٹوز بھی شامل تھے، جن میں بینکنگ اور فنانس، ایوی ایشن، تجارت اور سرمایہ کاری، صحت اور جدید ٹیکنالوجی، بشمول ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، دبئی چیمبرز کے نمائندے ایمریٹس ایئر لائن، ایم42، اتحاد کریڈٹ انشورنس، عجمان چیمبر آف کامرس، فرسٹ ابوظہبی بینک اور حب71 اور دیگرشامل ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک