پائیدار شہر نے نئی IMMERSEE منزل کا آغاز کردیا

دبئی، 7 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ پائیدار شہر دبئی نے اپنی نئی فنون اور ثقافتی منزل "IMMERSEE" کا فتتاح کیاہے۔ یہ جگہ پائیداری کی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے ۔ ایس ای ای انسٹی ٹیوٹ کے اندر واقع خالص صفر اخراج کی عمارت یہ سہولت مکمل طور پر شمسی توانائی پر چلتی ہے جس سے انسٹیٹیوٹ کی توانائی کی ضروریات کا 300 فیصد پیدا کرنے کی صلاحیت کا استعمال ہوتا ہے۔ IMMERSEE آرٹ اور ٹیکنالوجی کو یکجا کرتا ہے، تیار کردہ مواد کے ذریعے بامعنی روابط پیدا کرتا ہے جو کہانی سنانے اور فنکارانہ اظہار کی حدود کو آگے بڑھاتا ہے۔ یہ افراد اور کمیونٹیز کو پائیدار طرز زندگی کو اپنانے اور مثبت تبدیلی لانے کے لیے تحریک دیتا ہے۔ مزید برآں یہ تقریبات، نمائشوں اور سرگرمیوں کے لیے ایک منفرد پس منظر فراہم کرتا ہے۔ ڈیجیٹل آرٹ شوز کے علاوہ 500 مربع میٹر کی جگہ پر پروگرام پیش کیے جائیں گے ۔ ان میں 360 ڈگری فلمیں شامل ہیں جو تبدیلی لانے والوں کے بیانیے اور سماجی اور ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرتی ہیں۔ یہ کہانیاں بحث اور تفہیم کے لیے محرک کے طور پر کام کرتی ہیں اورسیاحوں کو پائیداری کی تحریک میں فعال حصہ لینے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان