پائیدار سال 2024 نے عوام کو پائیدار کارروائی میں شامل کرنے کیلئے’پائیدار چیمپئنز سوسائٹی‘ کا آغاز

ابوظبی، 7 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی طرف سے 2024 تک پائیداری کے سال کو بڑھانے کے اعلان کے بعد اس اقدام نے اپنی ٹیگ لائن "پلان ٹو ایکشن" کو ظاہر کیا ہے جس کا مقصد چار اہم شعبوں سبز نقل و حمل، پانی اور توانائی کے استعمال میں کمی، ذمہ دارانہ استعمال اور دانشمندی سے پودے لگانےکی سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو شامل کرنا ہے۔ اس اقدام کی قیادت کرنے والی ٹیم نے اپنی پہلی سرگرمی ۔۔پائیداری چیمپئنز سوسائٹی کا آغاز۔ کا انکشاف کیا ۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہےجس میں ہر عمر کے پائیداری کے شوقین افراد کو ملک بھر میں اپنی کہانیاں شیئر کرنے اور سال بھر میں امارات بھر میں ہونے والے پروگراموں، اقدامات اور اجتماعات میں پائیداری کے سال میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔ مؤثر سرگرمیوں، اختراعی اقدامات اور معاشرےسے چلنے والے منصوبوں کے لیے تمام آئیڈیاز کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور پائیدار سال کے آفیشل ویب سائٹ https://uaeyearof.ae/champions پر فارم بھر کر شیئر کیا جا سکتا ہے۔ پائیداری کے سال کےپروجیکٹ کی لیڈ Eisa Alsubousi نے کہا کہ ہم پچھلے سال کی پہل کی کامیابی پر استوار کرنا چاہتے ہیں اور جو کچھ ہم نے پچھلے سال سیکھا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار رویے میں تبدیلی کی رفتار کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ تبدیلی کا حصہ بننے کی عوامی خواہش کی وجہ سے ہم نے زمینی سرگرمیوں میں اضافے کا ایک موقع دیکھا۔ اب اس بات کی گہری سمجھ ہے کہ ہمیں اجتماعی طور پر کیا تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ان تمام لوگوں کو اکٹھا کرکے پائیدار کارروائی کو متحرک کرنا ہے جو متحدہ عرب امارات کو اس مشترکہ مقصد کی طرف کمیونٹی کی مصروفیت، زمینی سرگرمیاں اور پائیدار قیادت کی جانب عوامی اور نجی اداروں کے ساتھ بہتر تعاون کے ذریعے گھر بلاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ اس اجتماعی، ٹھوس کوشش کے ذریعے ہے جو کہ پائیداری کی ہماری وراثتی اقدار سے متاثر ہے کہ ہم واقعی موسمیاتی تبدیلی پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں اور اگلی نسل کے لیے ایک خوشحال مستقبل حاصل کر سکتے ہیں۔ پائیداری کا سال ٹیم 2024 کے دوران مختلف سرگرمیاں انجام دے گی۔ ان میں پائیدار قیادت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حکومت، نجی اور عوامی اداروں کے ساتھ بامعنی تعاون شامل ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اقدام کئی کمیونٹی تقریبات اور زمینی سرگرمیوں جیسے دورور نائٹس، پائیداری سٹاپ، فارم ٹو ہصیر کی میزبانی بھی کرے گی جو عوام کو پائیدار رویے کی تبدیلی کی طرف راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 2023 کے دوران پائیداری کے سال کے اقدام نے اجتماعی پائیدار ایکشن تبدیلی کو فروغ دیا جس کی جڑیں کمیونٹی سے چلنے والے اقدامات اور پائیداری پر مبنی سرگرمیوں کی ایک رینج کے ذریعے ہیں جو متحدہ عرب امارات کے ورثے میں جڑی ہوئی ہیں۔ ان میں تین شعبوں ذمہ دارانہ کھپت، تحفظ اور آب و ہوا کی کارروائی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ترجمہ: ریاض خان