عجمان، 7 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ سپریم کونسل کے رکن اور عجمان کے حکمران عزت مآب شیخ حمید بن راشد النعیمی کی زیر سرپرستی عجمان کے ولی عہد اور عجمان ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ عمار بن حمید النعیمی نے "عجمان وژن 2030" کا افتتاح کردیا جس کے تحت امارت کے اندر مختلف حکومتی اور سماجی اداروں کی جانب سے مشترکہ کوششوں سے مستقبل کی جانب ایک جامع روڈ میپ تیار کیا جائیگا۔
یہ وژن قومی ایجنڈے، وفاقی مقاصد اور مستقبل کے لیے تیاری کے ساتھ تمام پالیسیوں اور حکمت عملیوں پر زور دیتا ہے، جو کہ لوگوں پر مرکوز مستقبل کے لیے امارت کے عزم کو مضبوطی کرے گا یہ امارت کی امنگوں اور اہداف پر مبنی ہے جس میں ، عجمان کے عزائم کو پورا کرتے ہوئے اس کی کشش کی صلاحیت کو بڑھانے، اور ایک جامع معاشرے کو فروغ دینے کے لیے ہنر مند انسانی سرمایہ تیار کیا جائے گا۔
عجمان اسٹڈ میں منعقد ہونے والی لانچنگ تقریب میں صدارتی عدالت میں ترقی اور شہدا کے خاندانوں کے امور دفتر کے چیئرمین اور امارات کونسل برائے متوازن ترقی کے چیئرمین
عزت مآب شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان،، انتظامی اور مالیاتی امور کے لیے عجمان کے حکمران کے نمائندے اور عجمان میں اقتصادی ترقی کے شعبے( ڈی ای ڈی) کے چیئرمین شیخ احمد بن حمید النعیمی،عجمان ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم ڈویلپمنٹ کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز بن حمید النعیمی، چیئرمین میونسپلٹی اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ شیخ راشد بن حمید النعیمی اور متعدد شیوخ ، حکام اور عجمان کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر وژن اور سٹریٹجک اہداف سے متعلق یزنٹیشنز دی گئیں ، جس میں شرکا کو امارت کے تبدیلی کے منصوبوں کے بارے میںا گاہی فراہم کی گئی۔
تقریب کے دوران اپنے خطاب میں شیخ عمار نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب صدر وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی قیادت میں مستقبل کی تیاری اور انفرادی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے عزم پر روشنی ڈالی۔۔ انہوں نے اپنی گولڈن جوبلی میں متحدہ عرب امارات کو دنیا کے بہترین ممالک میں سے ایک بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے اور ہنر مند افرادی قوت کو یقینی بنانے پر حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ عجمان کے عزت مآب حکمران کی ہدایات، اتحاد کے جذبے سے متاثر ہیں، انسانی ترقی، شراکت اور خوشحالی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی لحاظ سے ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔
ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ عجمان وژن 2030 ایک اجتماعی کوشش ہے جس کی تشکیل 3,000 سے زیادہ افراد کے تعاون سے ہوئی ہے جو مختلف کمیونٹی طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں۔
شیخ عمار نے کہا کہ ہم نے کئی ٹولز تیار کیے ہیں جنہوں نے ہمیں کمیونٹی کی ترجیحات کو سمجھنے اور اس کی ضروریات اور خواہشات کو سمجھنے میں مدد فراہم کی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ مطالعات نے ایسے فریم ورک کی ضرورت بھی ظاہر کی ہے جو کاروباری افراد کی مدد کرنے والے عالمی اور مقامی کمپنیوں کی اشرافیہ کو عجمان میں اپنے دفاتر قائم کرنے کے لیے راغب کریں تاکہ اقتصادی اور انسانی ترقی میں کلیدی شراکت دار بن سکیں۔
شیخ عمار نے بتایا کہ عجمان ویژن آٹھ بنیادی اصولوں پائیداری، شمولیت، کمیونٹی مرکزیت، حکومتی چستی، مستقبل کی تیاری، جوابدہی، تعاون اور اتحاد کے جذبہ پر مبنی ہے اور یہ کہ عجمان ایگزیکٹو کونسل ان کی پاسداری کو یقینی بنائے گی ۔
آٹھ اصول 2030 تک منصوبہ بندی اور عملدرآمد کی بنیاد کے طور پر کام کرتے ہوئے متوازن ترقی کے متنوع پہلوں کو شامل اور موثر منصوبوں کو ڈیزائن کرنے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کو فروغ دیں گے۔
شیخ عمار نے مزید کہاکہ مستقبل کو دیکھتے ہوئے، کمیونٹی پروگراموں پر خاصا زور دیا جائے گا، جس کا ہدف 2030 تک فنکارانہ، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو 400 فیصد تک بڑھانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ نوجوان طبقہ امارات کی 36 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتا ہے، اس لیے اس وژن کے تحت ایسی پالیسیوں کو تیار کیا جائے گا جو امارت کے معاشی اور سماجی حیثیت کو بڑھانے کے لیے اس اہم توانائی کو بروئے کارلاتی ہوں گی ۔ آنے والے دنوں میں، ہم پرجوش نوجوان لیڈروں کے لیے ایک پروگرام شروع کریں گے، جس کا مقصد انہیں ہنر اور علم سے بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں۔
شیخ عمار نے بچوں اور خواتین کے لیے پالیسیاں اور پروگرام فراہم کرنے، بنیادی اصولوں پر مبنی جدید ادارہ جاتی نظام کو فروغ دینے اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ترقی کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ امارت کے شہری منصوبے کو اپ ڈیٹ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہو گا، اور ہم نے حالیہ مہینوں میں عجمان کے لیے ساحلی ترقیاتی منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ عوامی ساحلوں میں 300 فیصد اضافہ کرے گا اور انہیں مربوط شہری سہولیات سے آراستہ کرے گا۔
آنے والے مہینوں میں امارات کی علاقائی اور عالمی تجارتی لاجسٹک صلاحیتوں کو دوگنا کرنے کے لیے "ہارٹ آف عجمان" پروجیکٹ کے آغاز کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
ولی عہد نے کہا کہ وژن کے تحت اگلے چار سالوں میں مصفوت کے علاقے میں تفریحی اور سیاحتی سرگرمیوں پر اخراجات میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے "ایمریٹس ویلجز" پروجیکٹ میں عزت مآب شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ عجمان وژن 2030 اگلے چھ سالوں میں امارات کی امنگوں اور عزائم کی علامت ہے، جس کا مقصد عجمان کو کامیابی کی روشنی اور اس کے تمام باشندوں کے لیے جامع ترقی کے ماڈل کے طور پر قائم کرنا ہے۔
اس موقع پر عزت مآب شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ شہریوں کو باوقار زندگی فراہم کرنا ملک کی قیادت کے لیے ایک اسٹریٹجک ہدف ہے، جس میں ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ شہری سماجی استحکام، معاش اور معیار زندگی کے تمام ذرائع سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے عجمان وژن 2030 کے اجرا کو سراہا جس کا مقصد پائیدار ترقی کا حصول ہے، اور بنیادی ڈھانچہ، معیاری خدمات کے نظام، اور اس کے رہائشیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرکے مصفوت خطے کو دی جانے والی اہم دیکھ بھال پر زور دیا۔
شیخ ذیاب نے نشاندہی کی کہ ایمریٹس ویلجز پروجیکٹ کا مقصد مصفوت کے علاقے میں سیاحتی، ورثے اور خدمات کی سہولیات کو فروغ دینا ہے جس کا مقصد ان دیہات کے رہائشیوں کو اقتصادی مواقع سے بااختیار بنانا اور انہیں ترقیاتی عمل میں ضم کرنا ہے۔
اس موقع پر شیخ احمد بن حمید النعیمی نے عجمان وژن کو ایک رہنما فریم ورک کے طور پر سراہا جو جامع اور پائیدار ترقی کے لیے دانشمند قیادت کے مقاصد اور خواہشات کو مجسم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وژن امید افزا افق اور مواقع کو سامنے لائے گا مطلوبہ ترقی، اور خوشاحالی کی رفتار کو کو تیز کرے گا اور متحدہ عرب امارات کی قومی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے امارت کی مسابقت اور کشش کو فروغ دے گا ۔
اس ویژنری ایجنڈے اور اس کے مستقبل کے اہداف کے حصول میں ٹیم ورک کو اہم قرار دیتے ہوئے، انہوں نے مالیاتی کارکردگی میں لچک، جدت اور کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے محکمہ خزانہ کے عزم کی تصدیق کی۔
شیخ عبدالعزیز بن حمید النعیمی نے کہا کہ عجمان اتحاد کی اقدار اور تعاون کے جذبے پر مبنی روشن اور متحد مستقبل کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عجمان وژن 2030 پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی کے عزم کا مظہر ہے، جو قومی ایجنڈے اور وفاقی حکمت عملیوں کے ساتھ موثر انضمام اور ہم آہنگی کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وژن میں ایک لچکدار اور پائیدار معاشرے کی تعمیر پر زوردیا گیا ہے جہاں معاشی ترقی سماجی جہتوں کی دیکھ بھال اور ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ متوازن ہو۔
شیخ عبدالعزیز نے کہاکہ ہم آنے والے چیلنجوں کے لیے تیاری کو یقینی بنانے کے لیے رجحانات کا گہرائی سے تجزیہ کرتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجیز کو اپنا کر مستقبل کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ عجمان ویژن کے ذریعے، ہم جامع ترقی اور اعلی معیار کی کمیونٹی خدمات کی فراہمی، مواصلات کو فروغ دینے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
شیخ راشد بن حمید النعیمی نے عجمان کے بصیرت انگیز نظاروں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے، دانشمند قیادت کی طرف سے مرتب کیے گئے متاثر کن منصوبوں اور جامع حکمت عملی کو سراہا۔
انہوں نے عجمان وژن 2030 کو سراہا ، جس سے محکموں اور اداروں کے درمیان انضمام کو بڑھانے اور بہترین نتائج کے حصول کے لیے شراکت کو فعال کرنے کے لیے واضح فریم ورک مرتبکیا گیا ہے۔
عجمان ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سعید سیف المطروشی نے کہا کہ عجمان ویژن 2030 میں انسانی ترقی کو ترجیحات میں سرفہرست رکھا گیا ہے اور اس کا تعلق جامع اور پائیدار ترقی کے حصول سے ہے جس ے موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے سماجی استحکام کو فورغ حاصل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عجمان کے سپریم کونسل کے رکن اور حکمران عزت مآب شیخ حمید بن راشد النعیمی کی ہدایات اور ویژن کے ساتھ، امارات نے مختلف شعبوں میں قیادت اور فضیلت کا راستہ اختیار کیا ہے، اور عجمان ویژن 2030 ان فوائد کو بڑھانے کے لیے آیا ہے۔
عجمان ویژن 2030 ایک جامع منصوبہ ہے جس میں اگلی دہائی کے لیے امارت کے اہداف کا خاکہ پیش کیا گیا ہے وژن آٹھ اسٹریٹجک اصولوں پر مبنی ہے۔
یونین کی روح: عجمان ایک متحد مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔ امارت اپنی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کو قومی ایجنڈے، وفاقی حکمت عملیوں اور مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا اور دیگر امارات کے ساتھ موثرطریقے سے ہم آہنگی کرے گا۔
- تعاون: عجمان باہمی تعاون پر مبنی مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔ امارات نجی شعبے، غیر سرکاری تنظیموں اور کمیونٹی کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون میں اضافہ کرے گا۔
- احتساب: عجمان اپنے وعدوں کو پورا کرنے اور کمیونٹی کے سامنے جوابدہ ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ امارات وعدوں کی ترقی اور نگرانی میں شفافیت کو فروغ دے گا۔
- مستقبل کی تیاری: عجمان مستقبل کے لیے تیار رہنے کے لیے پرعزم ہے۔ امارات تمام ترقیاتی شعبوں میں مستقبل کے رجحانات اور چیلنجز کا تجزیہ اور ان کی توقع کرے گا اور جدید ٹیکنالوجی اور اختراعی حل کو بروئے کار لائے گا۔
- مستعدی عجمان ایک ذمہ دار کمیونٹی کے ساتھ ایک لچکدار مستقبل کے لیے پرعزم ہے جو اعلی سطح کی شرکت کے ساتھ تبدیلی کے لیے تیزی سے ڈھال لیتی ہے۔
- کمیونٹی کی مرکزیت: عجمان عوام پر مبنی مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔ امارات افراد اور کمیونٹیز کی صحت اور سماجی بہبود پر توجہ مرکوز کرے گا، اور حکومتی فیصلہ سازی میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے لوگوں اور کاروباری اداروں سے مشاورت کرے گا۔
جامعیت: عجمان ایک جامع مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔ امارت لوگوں کو معاشرے میں ان کے مکمل انضمام اور شرکت کو یقینی بنانے، سب کے لیے یکساں مواقع کو فروغ دینے، اور نوجوانوں اور بزرگوں کے انضمام اور فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لیے بااختیار بنائے گی۔
- پائیداری: عجمان ایک پائیدار مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔ امارات اعلی اضافی قدر اور خصوصی علم کے ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے گی ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بناتے ہوئے آبادی کی معاشی اور سماجی ضروریات کو پورا کرے گی اور سب سے اہم طویل مدتی نتائج کے حصول کی طرف اخراجات کو منتقل کرے گا۔
عجمان ویژن 2030 نے اسٹریٹجک ہدایات اور مقاصد کے ایک سیٹ کی نشاندہی کی ہے، جس میں
- مسابقتی کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دیا جائے گا جو معاشی ترقی کو آگے بڑھاتا ہے: یہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور سہولت کاری، تجارتی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، اور تجارت اور تجارتی ماحول کو آسان بنا کر حاصل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وژن کا مقصد انٹرپرینیورشپ، اسٹارٹ اپس، اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز )کی ترقی کے لیے سازگار ماحول تیار کرنا اور عوامی منصوبوں اور خدمات میں پرائیویٹ سیکٹر کی بڑھتی ہوئی شرکت کو قابل بنانا ہے۔
- امارات کی امنگوں کو حاصل کرنے کے قابل انسانی سرمائے کی تعمیر: یہ عالمی معیار کی تعلیم کو یقینی بنا کر حاصل کیا جائے گا
- - امارات کی کشش اور ذمہ داری کو بڑھانا: یہ شہر کے آپریشنز اور عوامی خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانے، فعال شہری مراکز بنانے، ماحول دوست اور سمندری مقامات تک رسائی، کھیلوں اور تفریحی سہولیات، اور کمیونٹی سہولیات، اور صحت، حفاظت کو فروغ دینے سے حاصل کیا جائے گا۔
- عجمان کو فنون و ثقافت کے مرکز میں تبدیل کرنا: یہ ثقافتی ورثے کی حفاظت، اس کو اجاگر کرنے اور ترقی دینے، فنکارانہ اور ثقافتی سرگرمیوں میں کمیونٹی کی شرکت کی حمایت، اور فنون اور ثقافتی شعبوں کی ترقی کی حمایت سے حاصل کیا جائے گا۔
- مربوط اور پائیدارٹرانسپورٹ کا حصول: یہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے معیار کو بہتر بنانے، عوامی نقل و حمل کے نیٹ ورک کے معیار کو بہتر بنانے، اور چلنے اور سائیکل چلانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کر کے فعال نقل و حمل کی حوصلہ افزائی کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔
عجمان حکومت ان اہداف کو ایک جامع اور مربوط طریقہ کار کے ذریعے حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں۔
وژن کے اہداف میں سے ایک کچرے کو پائیدار طریقے سے ٹھکانے لگانے کا نظام قائم کرنا ہے آلودگی کو کم کرنے، توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے، متبادل توانائی کے استعمال میں اضافہ، حیاتیاتی تنوع کی حفاظت، اور قدرتی وسائل کو محفوظ کرکے ماحولیاتی استحکام کو بہتر بنانا ہے۔
مزید برآں، اہداف میں سماجی خدمات کے نظام اور اس کی تاثیر کو بااختیار بنا کر ایک جامع، مربوط اور بااختیار معاشرے کی تعمیر، صنفی مساوات کو فروغ دینا، خواتین، بچوں، نوجوانوں، پرعزم افراد اور بزرگوں کو بااختیار بنانا، اماراتی قومی تشخص کا تحفظ، اور اہل بنانا شامل ہیں۔
اس وژن کا تعلق حکومت کو ایک سرکردہ حکومت میں تبدیل کرنے سے ہے جس کی خصوصیات مستعدی،اختراع، کارکردگی اور نتائج پر توجہ مرکوز ہے۔
اس کے لیے مالی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نتائج پر مبنی بجٹ کی تیاری اور کارکردگی کے ذریعے، فیصلہ سازی میں کمیونٹی اور اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے، اور معلومات تک ان کی رسائی کو آسان بنانے کے ذریعے نتائج پر توجہ بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک