دبئی، 8 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ برانڈ دبئی نے ایک نیا انٹرایکٹو گائیڈ شروع کیا ہے جس سے رمضان المبارک کے دوران رہائشیوں اور زائرین کو شہر بھر میں ہونے والی مختلف تقریبات اور تہواروں میں شرکت کے حوالے سے معلومات فراہم ہوں گی۔
'رمضان ایونٹس ان دبئی' کے عنوان سے،گائیڈ کا اجرا'دبئی میں رمضان' مہم کے تحت کیا گیا ہے ، جسے دبئی میڈیا کونسل نے اس ہفتے کے شروع میں دبئی کے سیکنڈ نائب حکمران اور دبئی میڈیا کونسل (ڈی ایم سی) کے چیئرمین عزت مآب شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر شروع کیا تھا۔ یہ مہم شہر بھر کے لوگوں میں رمضان کی تقریبات کی رونق اور خوشی لانے کے لیے مختلف اداروں کی مشترکہ کوششوں سے شروع کی جارہی ہے۔
برانڈ دبئی کی طرف سے تازہ ترین ڈیجیٹل گائیڈ میں دبئی بھر میں پرکشش مقامات اور تقریبات کی ایک جامع فہرست پیش کی گئی ہے۔
برانڈ دبئی کی ڈائریکٹرشيماء السويدی نے کہاکہ رمضان روحانی تربیت، اتحاد اور خوشی کا مہینہ ہے۔ 'رمضان ایونٹس ان دبئی' گائیڈ کے ذریعے، ہمارا مقصد رہائشیوں اور زائرین کو اس خصوصی مہینے کے روحانی فوائد کی فراہمی کے ایونٹس اور سرگرمیوں کا ایک منتخب انتخاب فراہم کرنا ہے۔ رمضان بازاروں اور تہواروں مں شرکت ہو یا لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونا،یا کمیونٹی کی سرگرمیوں میں میں شرکت گائیڈ دبئی میں رمضان کے لیے ایک روڈ میپ کا کام کرتا ہے، جو اتحاد، خوشی اور ثقافتی افزودگی کے جذبے کو مجسم کرتا ہے۔
گائیڈ میں خاندانی دوستانہ سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج پیش کی گئی ہے جو یکجہتی کے خوش کن لمحات کو تخلیق کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں، ایسے ماحول کو فروغ دینا جہاں لوگ ایک دوسرے سے مل سکیں اور دیرپا یادیں تخلیق کر سکیں۔ گائیڈ میں رمضان میں توپ فائر کرنے والے مقامات کی فہرست بھی دی گئی ہے، جہاں زائرین افطار کے روایتی آغاز کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ گائیڈ میں شہر بھر میں منعقد ہونے والے مختلف دلچسپ رمضان بازاروں اور تہواروں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جو روایتی پکوانوں میں شامل ہونے، ہاتھ سے بنے منفرد تحائف کی خریداری، اور لائیو تفریح اور آتش بازی سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
برانڈ دبئی کے آبائی کاروباروں کو سپورٹ کرنے کے عزم کے مطابق، گائیڈ میں کیفے اور ریستوراں کے پاپ اپس کی فہرست بھی شامل ہے
ثقافتی اور خریداری تجربات کے علاوہ، گائیڈ پورے رمضان میں ہونے والے کھیلوں کے واقعات کا کیلنڈر فراہم کرتا ہے، جس سے خاندانوں کو متحرک رہنے اور دوستانہ مقابلوں اور چیلنجوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
'رمضان ایونٹس ان دبئی' گائیڈ کو دبئی میں رمضان مہم کے شراکت داروں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جن میں دبئی میڈیا، دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (اسٹریٹجک پارٹنر)، محکمہ اقتصادیات و سیاحت، اعمار، دبئی میونسپلٹی، ماجد الفطیم گروپ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، دبئی ہولڈنگ، ایکسپو سٹی دبئی، نخیل، اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈیپارٹمنٹ، وصل پراپرٹیز، دبئی پولیس، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز-دبئی (جی ڈی اآر ایف اے)، فرجان دبئی، دبئی اسپورٹس کونسل اور گلوبل ولیج شامل ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک
برانڈ دبئی نے 'رمضان ایونٹس ان دبئی' گائیڈ کا اجرا کردیا