غزہ میں طیاروں کے ذریعے امداد کی پانچویں کھیپ گرائی گئی

ابوظبی، 8 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے شمالی غزہ کی پٹی میں متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور مصری فضائیہ کی طرف سے "برڈز آف گڈنس" آپریشن کے ایک حصے کے طور پر امداد کے پانچویں ایئر ڈراپ کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد جنگ سے تباہ حال فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنا ہے۔ دونوں ممالک کی مشترکہ ٹیموں نے تقریباً 62 ٹن خوراک اور طبی امداد لے جانے والے طیاروں کے ذریعے آپریشن کیا جس سے آپریشن کے آغاز سے اب تک فراہم کی جانے والی امداد کی مجموعی تعداد 231 ٹن ہو گئی۔ آپریشن "برڈز آف گڈ نیس" "گیلنٹ نائٹ 3" انسان دوست آپریشن کا حصہ ہے جو صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت کے مطابق 5 نومبر 2023 کو شروع کیا گیا تھا۔ جوائنٹ آپریشنز کمانڈ ایئر برج کے حصے کے طور پر اب تک بھیجے گئے طیاروں کی تعداد 179 تک پہنچ گئی۔مجموعی طور پر 16,121 ٹن انسانی امداد فراہم کی گئی۔ یہ آپریشن جو کئی ہفتوں تک چلے گا غزہ کے لوگوں کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات اور مصر کے تعاون کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ غزہ کی پٹی کے سنگین حالات کی روشنی میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے عرب یکجہتی کے فریم ورک میں بھی آتا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان