ابوظبی، 9 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات رمضان المبارک کے مقدس مہینے سڑکوں کوسجاکراور تہواروں کے ساتھ خوش آمدید کہنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں اماراتی رسوم و رواج اور ہمدردی اور رواداری کی اقدار کی عکاسی کرنے والی بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں ۔ مذہبی سرگرمیاں اس سال اسلامی امور اور اوقاف کی جنرل اتھارٹی "رمضان میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے مہمان علماء" پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مصر، سعودی عرب، مراکش، عمان، بحرین، تاتارستان، داغستان، ہندوستان اور برکینا فاسو کے 20 اسکالرز کی میزبانی کرے گی۔ وہ ابوظہبی کی شیخ زاید جامع مسجد، مساجد، قرآنی مراکز، سمارٹ تبلیغی پلیٹ فارم کے ذریعے اور محلے کے اجتماعات میں متعدد زبانوں میں لیکچر دیں گے۔ مزید برآں شام کے تین سیشن اور مختلف اداروں کے ساتھ مل کر پانچ سیمینار ہوں گے۔ بانی قوم مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی وراثت کا احترام کرتے ہوئے ملک کے زاید ہیومینٹیرین ورک ڈے کی تقریب میں علماء بھی شرکت کریں گے۔ اس سال کے پروگرام میں ایک سائنسی کانفرنس شامل ہے جس میں "The Holy Quran and the Horizons of Cosmic Sciences اور یو اے ای کی اس کی خدمت کی کوششیں" پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس میں متعلقہ اداروں کے مہمان اسکالرز اور ماہرین شرکت کریں گے۔ مزید برآں دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کا 27 واں ایڈیشن جاری رہے گا جس میں حفظ قرآن کے مقابلے ہوں گے۔ حفظ قرآن اور سائنس ایوارڈ کا دسواں ایڈیشن رمضان کے مہینے میں مختلف قسموں، آبادی، جنس اور عمروں کے لیے مختلف مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ رمضان مجالس: متحدہ عرب امارات کی رمضان مجالس، مذہبی، ثقافتی اور روایتی پہلوؤں کی آمیزش کرتی ہیں جس میں اعلیٰ حکام اور عوامی شخصیات شامل ہوتی ہیں جو اماراتی معاشرے کے اتحاد کو اجاگر کرتی ہیں۔ وزارت داخلہ کا 13 واں ایڈیشن جس کا موضوع" اماراتی سوسائٹی: قدیم جڑیں، عالمی افق" رمضان کے آغاز پر شروع ہو گی جس میں امارات بھر میں 21 سیشن ہوں گے۔ اماراتی اقدار اور عالمی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یہ کونسلیں "فیملی: دی پلر آف سوسائٹی،" "اماراتی ویلیوز سسٹم،" اور "ڈیجیٹل کمیونٹیز" کا احاطہ کریں گی۔ صارف کا تحفظ رمضان کے دوران متحدہ عرب امارات خریداری کی سرگرمیوں میں اضافے کا تجربہ کرتا ہے جس سے صارفین کے تحفظ کے حکام کو مارکیٹ کی تیاری اور سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کا اشارہ ملتا ہے۔ وزارت اقتصادیات نے رمضان کے لیے وافر سپلائی کی تصدیق کی اور بغیر منظوری کے قیمتوں میں اضافے پر پابندی لگا دی۔ ایک قومی ٹیم مستقبل قریب میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کرے گی۔ کام کے اوقات رمضان المبارک کے دوران وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس میں وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے کام کے اوقات صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے پیر سے جمعرات اور جمعہ کو صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک بتائے گئے ہیں۔ وزارتوں اور وفاقی اداروں کو ان گھنٹوں کے اندر کام کرنے کے لچکدار ضوابط کو برقرار رکھنے کی اجازت ہے اور اس میں جمعہ کے روز 70 فیصد ملازمین کے لیے دور دراز سے کام کرنا شامل ہے۔ مزید برآں وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے رمضان المبارک کے دوران نجی شعبے کے ملازمین کے لیے یومیہ کام کے اوقات میں دو گھنٹے کی کمی کا اعلان کیا جس سے نجی کمپنیوں کو مقررہ یومیہ اوقات کے اندر لچکدار یا دور دراز کام کرنے کے انتظامات اختیار کرنے کی اجازت دی گئی۔ شاپنگ تہوار رمضان 2024 کے لیے یو اے ای میں شاپنگ فیسٹیول زوروں پر ہیں۔ "ابو ظہبی آفرز" کے زیر اہتمام "رمضان نائٹس" میں 14 اپریل تک خصوصی ڈیلز، محدود ایڈیشن کی اشیاء اور خریداری کے منفرد تجربات کا وعدہ کیا گیا ہے۔ دبئی کی "رمضان میں دبئی" مہم متنوع اقدامات اور تقریبات پیش کرتی ہے۔ دریں اثنا شارجہ رمضان فیسٹیول اب اپنے 34 ویں ایڈیشن میں ہزاروں اسٹورز کو عالمی برانڈز پر 75 فیصد تک کی رعایت کی پیشکش کرتا ہے جو اسے 13 اپریل تک رہائشیوں اور زائرین کے لیے یکساں دعوت دیتا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان
متحدہ عرب امارات متنوع تہواروں کے ساتھ رمضان کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہے