الظهران ، سعودی عرب، 10 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ سعودی عرب کی آئل کمپنی (آرامکو) نے سال 2023 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا، جس کے دوران 121ارب 30کروڑ ڈالر کی خالص آمدنی حاصل ہوئی جو اس کی اب تک کی دوسری سب سے زیادہ خالص آمدنی ہے۔
آرامکو کی منفرد آپریشنل لچک، ساکھ اور کم لاگت پروڈکشن کی بنیاد پر مبنی نتائج، اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے قدر پیدا کرنے کے لیے کمپنی کے جاری عزم کی عکاسی ہیں۔
اہم مالیاتی نتائج:
*121ارب 30کروڑ ڈالر کی دوسری سب سے زیادہ خالص آمدنی (2022: 161ارب 10کروڑ ڈالر)
*2023 میں ادا کردہ 97ارب 80کروڑ ڈالر کا ڈیویڈنڈ ، 2022 سے 30% زیادہ)
*بورڈ نے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ادا کیے جانے والے20ارب 30کروڑ ڈالر تک پہنچنے کے لیے 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے بنیادی ڈیویڈنڈ میں 4فیصد سالانہ اضافے جبکہ 10ارب 80کروڑ ڈالر کے کارکردگی سے منسلک ڈیویڈنڈ کی تقسیم کا اعلان کیا جو 2023 کی دوسری ششماہی کے 9ارب 90کروڑ ڈالر مقابلے میں 96 فیصد زیادہ ہے۔
*2023 میں سرمایہ کاری کا حجم49ارب 70کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جس میں 42ارب20کروڑ ڈالر کاآرگینک کیپکس بھی شامل ہے۔ یہ 2022 میں کی گئی 38ارب 80کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے 28فیصد زیادہ ہے، جس میں 37ارب 60کرور ڈالر کاآرگینک کیپیکس شامل تھا۔ آرامکو کو توقع ہے کہ 2024 کی سرمایہ کاری تقریباً18ارب ڈالر سے 58ارب ڈالر ہوگی،جو دہائی کے وسط تک بڑھے گی۔ زیادہ سے زیادہ پائیدار پیداواری صلاحیت کو 1کرور20لاکھ بیرل یومیہ پر برقرار رکھنے کی ہدایت اور بنیادی طور پر منصوبوں کی التوا اور انفل ڈرلنگ میں کمی سے، 2024 اور 2028 کے درمیان سرمایہ کاری میں تقریباً 40 ارب ڈالر کمی متوقع ہے۔
*2024 میں ادا کیے جانے والے پورے سال کی کارکردگی سے منسلک ڈیویڈنڈ43ارب 10کروڑڈالر ہونے کی توقع ہے، جس میں پہلی سہ ماہی میں10ارب 80کرور ڈالربھی شامل ہے، جو پہلے اعلان کردہ طریقہ کار کی بنیاد اور بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔
*آپریٹنگ سرگرمیوں سے نقد فلو:143ارب40کروڑ ڈالر رہا جو 2022 میں 186ارب20کرور ڈالر تھا۔
*فری کیش فلو:101ارب 20کروڑ ڈال رہا جو 2022 میں 148ارب 50کرور ڈالر تھا۔
* 1ارب50کروڑ ڈالر کے نان کیش چارجز لینے کے باوجود 2023 کی چوتھی سہ ماہی کی خالص آمدنی تجزیہ کاروں کے اندازوں کے مطابق ہے۔
*گیس کی پیداوار میں اضافے کا ہدف 2021 بیس لائن کے مقابلے 2030 تک 60 فیصد سے زیادہ ہو گیاہے۔
آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ایچ ناصر نے کہاکہ 2023 میں ہم نے اپنی دوسری سب سے زیادہ خالص آمدنی حاصل کی۔ معاشی خرابیوں کے پس منظر کے باوجود ہماری لچک اور مستعدی سے صحت مند نقد بہاؤ اور اعلیٰ سطح کا منافع ممکن ہوا۔ ہم نے 2023 میں ادا کیے گئے کل منافع میں 30فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے بھی ڈیلیور کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سرمائے کے اخراجات اندازوں کے مطابق بڑھے ہیں کیونکہ ہم اپنے آپریشنز سے اضافی قدر پیدا کرنے اور حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کمپنی کو ایک ایسے مستقبل کے لیے پوزیشن دیتے ہیں جس میں ہمیں یقین ہے کہ تیل اور گیس آنے والی کئی دہائیوں تک عالمی توانائی کے مرکب کا کلیدی حصہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ سے زیادہ پائیدار صلاحیت کو 12 ملین بیرل یومیہ پر برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی طرف سے حالیہ ہدایت میں اضافہ لچک کے ساتھ ساتھ گیس کی پیداوار بڑھانے اور ہمارے مائع سے لے کر کیمیکل کے کاروبار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متوازی طور پر، ایل این جی میں ہماری پہلی بین الاقوامی سرمایہ کاری کے اعلانات، ہمارے بین الاقوامی ریٹیل آپریشنز میں اضافہ، بڑے بیرون ملک ریفائننگ اور کیمیکل پروجیکٹس میں مسلسل پیش رفت، اور ہمارا ابھرتا ہوا نئی انرجی پورٹ فولیو یہ سب کچھ مارکیٹ کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ہماری صلاحیت کو سامنے لانے کے لیے کام کررہا ہے۔
2023 میں، آرامکو کی اوسط ہائیڈرو کاربن پیداوار 12.8 ملین بیرل تیل کے مساوی یومیہ تھی۔
آرامکو نے 2023 میں 99.8 فیصد خام تیل اور دیگر مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے، سپلائی کے اعتبار کے اپنے مضبوط ٹریک ریکارڈ کو جاری رکھا۔
ترجمہ۔تنویرملک