متحدہ عرب امارات اوریونان کا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال

ایتھنز، 10 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ وزیر برائے صنعت و جدید ٹیکنالوجی اور کوپ28 کے صدر ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر کی سربراہی میں سرکاری عہدیداروں اورنجی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے یونان کاسرکاری دورہ کیا۔
دورے کے دوران، ڈاکٹر الجابر نے یونان کے وزیر اعظم Kyriakos Mitsotakis ،وزیر خارجہ جارج جیراپیٹرائٹس اوروزیرترقی کوسٹاس سکریکاس سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔
دورے نے دونوں دوست ممالک کے درمیان ترقی کرتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کیا، جس میں اہم شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ حالیہ پیش رفت دونوں ممالک کی قیادت کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی ہے،جس سے مزید اسٹریٹجک تعاون کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
یونانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں ڈاکٹرالجابر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے خاص طور پر باہمی مفاد کے شعبوں میں تزویراتی تعلقات کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پائیدار سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر یونانی وزیر اعظم نے یو اے ای کی کوپ28 کی کامیاب میزبانی کو سراہتے ہوئے،اس کےنتائج ، "یو اے ای اتفاق رائے" کو سراہا، یونانی وزیر اعظم نے ایکشن ایجنڈا کے تحت کوپ28 کی کامیابیوں کی بھی تعریف کی، جس میں 11 وعدوں اور اعلانات کا اجراء اور عالمی موسمیاتی کارروائی کی مالی اعانت کے لیے85 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم جمع کرنا شامل ہے۔
ملاقات میں متحدہ عرب امارات-یونان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت تعاون کو فروغ دینے کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا، جس پر نومبر 2020 میں یونانی وزیر اعظم کے یو اے ای کے دورے کے دوران دستخط کیے گئے تھے۔ یہ شراکت داری تعاون کے مختلف شعبوں جیسے کہ سیاسی تعاون، بین الاقوامی انسانی ترقی ،تجارت، سرمایہ کاری،سیاحت،ثقافت،توانائی، ڈیجیٹل خدمات، مصنوعی ذہانت، خوراک،زراعت، دفاع، انفراسٹرکچراور لاجسٹکس پر مشتمل ہے۔
انہوں نے صدرعزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور یونانی وزیر اعظم کی موجودگی میں مئی 2022 میں شروع کیے گئے 4 ارب یورو کے مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کی تازہ ترین پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ قیام کے بعد سے، فنڈ نے یونانی معیشت کے اہم شعبوں کی مدد اور متعلقہ سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے میں ایک اسٹریٹجک کردار ادا کیا ہے۔
فنڈ کی مشترکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا دورے کے دوران اجلاس ہوا کی جس میں سرمایہ کاری کے امید افزا مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔
اجلاس میں ڈیجیٹل، سرکاری خدمات اورمصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک میں سرکاری اورنجی اداروں کےدرمیان موثر تعاون کی حمایت کے لیے دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فروری 2023 میں، یو اے ای کی وزارت سرمایہ کاری اوریونانی وزارت ڈیجیٹل گورننس نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے لیے ایک فریم ورک بنانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس میں یونان میں ڈیٹا سینٹر کے منصوبوں پرتوجہ مرکوز کی گئی تاکہ ہدف بنائے گئے اقتصادی شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔
مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی اور ہیلینک ڈیولپمنٹ بینک آف انویسٹمنٹ کے درمیان 20کروڑ یورو کی سرمایہ کاری کے ساتھ اپنی موجودہ شراکت کو وسعت دینے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی کئے گئے۔
دورے کے دوران مصدر اور یونانی وزارت ماحولیات اور توانائی کے درمیان "جی آر-ایکو Islands" اقدام کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے، جس کا مقصد صاف توانائی اور ڈیجیٹل جدت سے چلنے والے ان جزائر کو سبز اقتصادی ماڈلز میں منتقلی کو تیزکرنا ہے۔
جی آر-ایکو Islands اقدام کے تحت مصدرکچھ جزائرمیں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے تیار کرے گا، توانائی کی کارکردگی میں اپنی مہارت اوربہترین طریقوں کو منتقل اور اس اقدام کے مقاصد کے حصول کے لیے ٹرانسپورٹ میں قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافے،زراعت، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے، ایک ماحول دوست ماڈل کی تشکیل اور پانی اور فضلہ کا پائیدار انتظام میں یونان کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔
تعاون کے اس ابتدائی معاہدے پر دونوں فریقین کے درمیان کوپ28 کے دوران دستخط کیے گئے تھے۔
ڈاکٹر الجابر نے موسمیاتی کارروائی میں یونان کی کوششوں اوریو اے ای کی کوپ28 صدارت کے لیے اس کی حمایت کو سراہا۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے یو اے ای اتفاق رائے' میں طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے دنیا بھر میں موسمیاتی لچک کے حصول کے لیے مالی اور تکنیکی اقدامات کے لیے یونان کی حمایت کی بھی تعریف کی۔
متحدہ عرب امارات کے وفد میں سرمایہ کاری وزارت کے انڈر سیکرٹری محمد عبدالرحمن الحاوی،اے ڈی کیوکے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر حماد الحمادی، مصدر کے سی ای اومحمد جمیل الرمحی،مبادلہ میں رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر انویسٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد الشملان المری اورمبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی میں خودمختار پارٹنرشپس کی سربراہ میرہ السویدی شامل تھے۔
ترجمہ۔تنویرملک