فجیرہ چیمبر کا مقامی زراعت اور لائیوسٹاک مصنوعات کی ترقی کے لیے جائزہ اجلاس

فجیرہ، 11 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ فجیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دبا نمائش سنٹر میں دبا رمضان فیسٹیول کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

بورڈ کے پانچویں باقاعدہ اجلاس کے دوران تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جس کی صدارت فجیرہ چیمبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈپٹی چیئرمین سرور حمد الزهری نے کی۔

فیسٹیول، 14 مارچ کو شروع اوررمضان کے مقدس مہینے میں جاری رہے گا ، جس کا مقصد خوردہ شعبے کو سپورٹ اور تجارتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

اجلاس کے دوران، بورڈ نے چیمبر کے اراکین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر تبادلہ خیال کیا اور ڈیجیٹل تبدیلی اور سمارٹ ایپلی کیشنز کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ مہارتوں کی نشوونما، مناسب اسٹریٹجک فیصلے کرنے، اور مستقبل کے کاروباری رجحانات کی پیش گوئی کرتے ہوئے چیمبر کی کاروباری ماحول کی تیز رفتار تبدیلیوں سے عہدہ برا ہونے کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔

بورڈ نے چیمبر کی ماہر کمیٹیوں کی سفارشات اور کاروباری شعبوں کو فروغ دینے، جامع اقتصادی انضمام میں ان کے کردار کو اجاگر کرنے، اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے چیمبر کی کوششوں کے تحت مقامی زرعی اور جانوروں کی مصنوعات کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک مارکیٹ کے قیام کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


ترجمہ۔تنویرملک