شارجہ ایکسیلنس ایوارڈ کے 2023 ایڈیشن میں 98 اقتصادی اداروں کی شرکت کا اعلان

شارجہ، 11 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ شارجہ ایکسیلنس ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایوارڈ کے 2023 ایڈیشن کے لیے اپنی آٹھ الگ الگ کیٹیگریز کے ساتھ رجسٹر کرنے والے 98 معاشی اداروں میں سے 44 اقتصادی اداروں اور سہولیات کی نامزدگیوں کو قبول کر لیا ہے۔

شارجہ کے ولی عہد اور نائب حکمران شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی کی سرپرستی میں شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونے والے ایوارڈز جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان یکم اپریل 2024 کو چیمبر میں ایک تقریب کے دوران کیا جائے گا۔

یہ بات ایس سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس کی صدارت ایس سی سی آئی کے چیئرمین اور ایوارڈ بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین عبداللہ سلطان الاویس نے کی۔

اجلاس کے دوران بورڈ آف ٹرسٹیز نے حصہ لینے والے معاشی اداروں کے لیے سائٹ اور دستاویزی دونوں جائزوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد ایوارڈ کے موجودہ ایڈیشن کی آپریشنل پیش رفت اور ورک فلو کا جائزہ لیا۔

انہوں نے آنے والے فاتحین کے اعلان کی تقریب کے لیے جاری انتظامات اور تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) ممالک سے شارجہ ایکسیلنس گلف ایوارڈ کے لیے نامزد کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کیے گئے جائزے کے نتائج کو بھی دکھایا گیا۔

ترجمہ: ریاض خان