امارات کا تیسرا امدادی جہاز آئندہ دو روز میں غزہ کے لیے روانہ ہو گا
ابوظہبی، 11 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے اور امارات ہلال احمر(ای آر سی) کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن زاید النہیان کی ہدایت اور "گیلنٹ نائٹ 3" آپریشن کے تحت تیسرا اماراتی امدادی بحری جہازاگلے دو دنوں میں متحدہ عرب امارات سے مصر کے شہر العریش کے لیے روانہ ہوگا۔یہ جہاز غزہ ک