عبداللہ بن زاید کا ایتھوپیا کے نئے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

ابوظہبی، 12 مارچ، 2024 (وام) - متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ، شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے، ٹائے آٹسکے سلاسی کو ایتھوپیا کی وفاقی جمہوری جمہوریہ کے نئے وزیر خارجہ کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کی ہے۔

فون پر بات چیت کے دوران دونوں اعلیٰ سفارتکاروں نے متحدہ عرب امارات اور ایتھوپیا کے تعلقات اور دونوں ممالک کے باہمی مفادات کی خدمت کے لئے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید نے اپنے ایتھوپیا کے ہم منصب کو ان کے نئے کردار میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تعاون کے امکانات کو فروغ دینے میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جو دونوں ممالک کے ترقیاتی منصوبوں اور پائیدار اقتصادی خوشحالی کے حصول کی ان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔