متحدہ عرب امارات اور یورپی کمیشن کے صدور کا غزہ بحران پر تبادلہ خیال، امداد کی فراہمی کے لئے میری ٹائم کوریڈور کو فعال کرنے کی کوششیں
ابوظہبی 11 مارچ، 2024 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں اور دونوں فریقین کے باہمی مفادات کی خدمت میں ان تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر