اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن: اقوام متحدہ کے سربراہ کا آن لائن نفرت انگیز تقاریر کے خلاف انتباہ
نیویارک، 13 مارچ، 2024 (وام) --اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آن لائن نفرت انگیز تقاریر کے خلاف متنبہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوے کہاکہ، "آن لائن نفرت انگیز تقاریر حقیقی زندگی میں تشدد کو ہوا دے رہی ہیں۔"