ایدنیک گروپ ابوظہبی میں بٹ کوائن مینا کانفرنس2024 کا انعقاد کرے گا

ابوظہبی، 13 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ ایدنیک گروپ نے خطے کی پہلی بٹ کوائن مینا کانفرنس 2024 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جو 9 سے 10 دسمبر2024 کو ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ایدنیک سنٹر ابوظہبی) میں منعقد ہوگی۔
ایدنیک گروپ کے ایونٹ مینجمنٹ ادارے،کیپیٹل ایونٹس اور بٹ کوائن میگزین اوربٹ کوائن کانفرنس 2024 کی پیرنٹ کمپنی بی ٹی سی انکارپوریشن کے اشتراک سے اس بنیادی شراکت داری پر ایدنیک گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او، حمید مطر الظاہری اوربی ٹی سی انکارپوریشن کے سی ای او ڈیوڈ بیلی نے دستخط کئے۔
اس ایونٹ کا آغاز سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ،متحرک اورتیزی سے بڑھتے ہوئے مینا کے خطے میں دنیا کی سب سے بڑی بٹ کوائن کانفرنس کی توسیع کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔
ایدنیک گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او حمید مطر الظاہری نے کہا کہ ابوظہبی میں اس کانفرنس کا انعقاد کرپٹو کرنسیوں کے علاقائی اور عالمی مرکز کے طور پر اس کی حیثیت کو مستحکم کرے گا ۔ یہ خطے کےلیے مکالمے، گفتگو اور اس ڈومین میں علم اور معلومات کے اشتراک کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا ، جو مستقبل کے لیے اس شعبے کی علاقائی رفتار کو تیز کرنے میں معاون ہے۔
بی ٹی سی انکارپوریشن کے سی ای او ڈیوڈ بیلی نے کہاکہ ہمارے ایکسو سسٹم میں، ہم نے مینا کے علاقے میں داخل ہونے کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔ ابوظہبی کا دورہ کرتے وقت، یہ واضح ہو گیا کہ اس میں بنیادی ڈھانچے،سرمایہ کاری، جرات مندانہ نقطہ نظر اور عالمی رسائی جیسے تمام صحیح لوازمات موجود ہیں۔کیپیٹل ایونٹس اور ایدنیک گروپ اس سفر میں ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لیے مثالی شراکت دار ہیں کیونکہ وہ عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور خطے کے اندر مستحکم روابط رکھتے ہیں تاکہ ترقی کو سپرچارج کرنے میں مدد ملے ۔
کیپٹل ایونٹس کے سی ای او ڈیرن جانسن نے کہا کہ ہم بی ٹی سی انکارپوریشن کے ساتھ بٹ کوائن مینا کے اس اہم آغاز پر شراکت کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔ ابوظہبی کی بلاک چین ٹیکنالوجی کو اپنانے اور دوستانہ ترقی پسند ریگولیٹری ماحول کے نتیجے میں کئی اعلیٰ درجے کی صنعت کے لائسنس دیئے گئے ہیں، اس طرح ابوظہبی خطے میں بٹ کوائن کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک بہترین مرکزہے۔بی ٹی سی انکارپوریشن کے ساتھ ہماری بات چیت کے آغاز میں ہی یہ واضح ہو گیا تھا کہ ہم نے ایک غیرمعمولی عالمی سطح کے ایونٹ کے وژن کا اشتراک کیا ہے ہمیں یقین ہے کہ ان کا گہرا ماہرانہ تجربہ اور عالمی صنعت کے روابط، ہمارے کثیر شعبوں کے تجربے اور علاقائی نقش کے ساتھ، ایک یادگار آغاز اور طویل مدتی ترقی کا باعث بنیں گے۔
بی ٹی سی انکارپوریشن کی طرف سے تیار کردہ بٹ کوائن کانفرنس، دنیا کا سب سے بڑا اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ کانفرنس برانڈ ہے جوبٹ کوائن اور بلاک چین ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور اپنانے کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے۔ تعاون اورجدت کو فروغ دینے کے مشن کے ساتھ، کانفرنس میں برانڈ بٹ کوائن کے مستقبل کو تشکیل دینے اور جدید ترین پیشرفتوں، ٹیکنالوجی اور خدمات کی نمائش کے لیے عالمی بٹ کوائن ایکو سسٹم کے کلیدی اسٹیک ہولڈرزشرکت کریں گے۔
بٹ کوائن مینا 2024 عالمی اور علاقائی بٹ کوائن کمیونٹی کو متحد کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں صنعت کے رہنماؤں، اعلیٰ مالیت کے حامل افراد، ادارہ جاتی سرمایہ کار اثر و رسوخ رکھنے والے، پرجوش، اور سیکھنے والوں کو یکساں طور پر شامل کیا جائے گا۔ اس دو روزہ ایونٹ کے دوران، شرکاء ترقی پذیر بٹ کوائن ایکو سسٹم کے اندر ممکنہ، چیلنجز اوراختراعات کاجائزہ لیں گے۔
بٹ کوائن اسپیس میں مقررین اورانفلوئنسرز ایک موثر روسٹر کی نمائش کرتے ہوئے، بٹ کوائن مینا ایک متحرک ایجنڈا پیش کرنے کے لیے تیارہے جس میں کلیدی سیشنز،انٹرایکٹو مباحثے اور اہم موضوعات پر ورکشاپس شامل ہیں۔
مزید برآں، بٹ کوائن مینا2024 میں مختلف قسم کے نیٹ ورکنگ کے مواقع پیش کئے جائیں گے جو شرکاء کے درمیان بامعنی بین الاقوامی اور علاقائی روابط کو فروغ دیں گے۔
ترجمہ۔تنویرملک