RamadanInDubai #تہوار رہائشیوں اور سیاحوں کو لائٹ ڈسپلے اور لائیو تفریح سے مسحور کررہا ہے

دبئی، 14 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ دلکش لائٹ شوز، آتش بازی، رمضان کے موضوع پر مبنی میوزک پرفارمنس اور خوشی بھرے سرپرائز اس مقدس مہینے میں RamadanInDubai #مہم کے حصے کے طور پر امارات بھر کے دلوں اور منزلوں کو روشن کررہے ہیں۔

دبئی فیسٹیولز اور ریٹیل اسٹیبلشمنٹ کے زیر اہتمامRamadanInDubai #شہر بھر میں ہونے والے تہواروں سے رہائشیوں اور سیاحوں کو عید تک شہر کے ہر کونے میں جشن کے ساتھ موسم کی خوشی اور جادو کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔

ہفتے کے آخر میں آتش بازی روشنی کے متحرک مظاہرےکے ساتھ شہر RamadanInDubai #کے دوران ہر ہفتے کے آخر میں روشن ہو جائے گا۔ الزرونی گروپ کی طرف سے پیش کیے گئے دلکش آتش بازی کے مظاہرے15 سے17 مارچ اور 29 سے31 مارچ کو رات 10 بجے بلیو واٹرز اور دی بیچ، جے بی آرمیں آسمان کو روشن کریں گے۔ اضافی مظاہرےبھی 22 سے24 مارچ کو السیف میں اور 5 سے7 اپریل کو دبئی فیسٹیول سٹی مال میں منعقد ہوں گے۔

کھانوں کے تجربات دبئی کے عالمی شہرت یافتہ کھانے کے منظر کو مقدس مہینے کے لیے مزید بہتر بنایا گیا ہے جس میں رہائشیوں اور زائرین کے لیے مستند ذائقوں اور ایک ساتھ وقت گزارنے کے لامتناہی مواقع ہیں۔ کھانے کے شوقین افراد اور خاندان رمضان بازاروں میں فوڈ ٹرکوں سے لے کر دنیا بھر کے لذیذ پکوانوں پر مشتمل فائیو سٹار بوفے تک کے تجربات کی ایک حد تلاش کر سکتے ہیں۔

شہر کے ہوٹلوں، ریستورانوں اور رمضان خیموں میں روایتی افطار اور سحری کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے جو ہر طالو اور بجٹ کو پورا کرنے کے لیے کھانے پیش کرتے ہیں۔ شہر میں سحری کے لیے پر سکون ماحول بھی ہے۔

گلوبل ولیج میں جشن اور یکجہتی کے جادوئی ماحول میں دنیا بھر کے ذائقوں کا مزہ لیا جا سکتا ہے۔ دکانداروں کی ایک متحرک صف بین الاقوامی پسندیدہ تیار کرے گی اور زائرین خوردہ اسٹالز سے تحائف اور خزانے بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

رمضان گارڈن از ونٹر گارڈن، جو الحبتور محل کے دلفریب پس منظر میں واقع ہے اورایک جادوئی ماحول پیش کرتا ہے جہاں دوست، خاندان اور ساتھی جمع ہو سکتے ہیں۔ یہاں مہمان منفرد اور ذائقے دار پکوانوں میں شامل ہو سکتے ہیں جو موسم کے جوہر کی نمائندگی کرتے ہیں۔

رومنگ پرفارمنس رہائشی اور سیاح گلوبل ولیج ، ایکسپو سٹی دبئی میں ہائی رمضان، دبئی فیسٹیول سٹی مال میں فیسٹیول بائی دی بے، سٹی واک اور جے بی آر، دی بیچ میں موسیقاروں اور فنکاروں کی دلکش رومنگ پرفارمنس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم، دبئی کے دوسرے نائب حکمران اور دبئی میڈیا کونسل کے چیئرمین کی ہدایت پر دبئی میڈیا کونسل کے ذریعہ شروع کی گئی RamadanInDubai #مہم نے پہلی بار مقدس مہینے کے ایک متفقہ جشن کے لیے عوامی اور نجی شعبوں کو اکٹھا کیا ہے۔

دبئی میڈیا کونسل نے برانڈ دبئی کو مہم کے نفاذ کی نگرانی کا کام سونپا ہے۔ اس مہم کو معاشرے میں رمضان کی منفرد روح، خوبصورتی اور گرم جوشی لانے اور امیر ثقافتی ورثے اور روایات کو بانٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ماہ مقدس کے دوران تقریبات کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پورے شہر میں ایک منفرد ماحول پیدا کرنا ہے جو رمضان کے حقیقی جوہر کو اپنی گرفت میں لے مستند اماراتی رسوم و روایات کی عکاسی کرتا ہے جو اس موقع کو واقعی خاص بناتے ہیں۔

ترجمہ: ریاض خان