ابوظہبی، 15 مارچ، 2024 (وام) – وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے محمد اسحاق ڈار کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے تقرری پر مبارکباد دی ہے۔
فون کال کے دوران، دونوں وزرائے خارجہ نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری اور دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے لیے تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عزت مآب شیخ عبداللہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ان کے نئے کردار میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی اماراتی-پاکستان اسٹریٹجک شراکت داری میں تعاون کے امکانات کو فروغ دینے میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے کئی دیگر امور پر بھی بات چیت کی اور ان پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔