اتحاد ایئرویز نے فروری میں 14 لاکھ مسافر کو خدمات فراہم کیں

ابوظہبی، 15 مارچ، 2024 (وام) - اتحاد ایئرویز نے فروری 2024 کے لئے اپنے ابتدائی ٹریفک اعداد و شمار شائع کیے ہیں. ایئر لائن نے 1.4 ملین سے زائد مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پورے مہینے میں اس کا لوڈ فیکٹر اوسطا 89 فیصد رہا۔

اتحاد ایئرویزکے سی ای او انتونیو آلڈو نیویس نے کہاکہ، "فروری 2024ء میں، ہم نے اپنی ترقی کی حکمت عملی کو آگے بڑھاتے ہوئے مسافروں کی تعداد میں سال بہ سال 46 فیصد اضافہ دیکھا۔ ہمارے سال تا حال مسافروں کی تعداد، 2.9 ملین، فروری 2023 کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔"

انہوں نے مزید کہاکہ، "فروری مصروف مہینہ رہا۔ ہم نے اپنے بیڑے کو مضبوط بنایا، تین نئے 787-9 طیاروں کا خیرمقدم کیا، یہ اقدام نئے راستوں کو شامل کرنے اور اہم مارکیٹوں میں تعدد کو وسعت دینے کی ہماری نیٹ ورک توسیع کی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ایئر لائن نے اس سال شروع ہونے والے دو نئے راستوں، ترکی کے شہر أنطاليہ اور بھارت کے شہر جے پور کا اعلان کیا ہے۔