ابوظہبی، 15 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ (ایم او ایف)نے گلوبل منیمم ٹیکس (جی ایم ٹی)یا گلوبل اینٹی بیس ایروشن ماڈل رولز (پلر ٹو) (گلو ب رولز)کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ملک میں ٹیکس کے دیگر امور پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی رائے جاننے کے لیے ڈیجیٹل عوامی مشاورت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مشاورت 15 مارچ سے 10 اپریل تک وزارت کی ویب سائٹ یا یو اے ای کے گورنمنٹ پورٹل پر دی جاسکے گی۔
ڈیجیٹل عوامی مشاورت تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ملک میں کام کرنے والے کثیر القومی گروپوں، مشیروں، خدمات فراہم کرنے والوں اداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ مشاورت کی اہمیت پر وزارت کے یقین کی عکاسی ہے۔
مشاورت دو حصوں میں تقسیم ہے - پہلا، یو اے ای میں GloBE رولز کے نفاذ، خاص طور پر گھریلو کم از کم ٹیکس کی ترقی کے لیے ممکنہ پالیسی ڈیزائن کے آپشنزکے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کی آرا لی جائے گی ۔ آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی)نے GloBE ماڈل رولز شائع کیے ہیں۔
مشاورت کا دوسرا حصہ متحدہ عرب امارات میں لاگو گلوب ٹیکس مراعات کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو جاننا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے کارپوریٹ ٹیکس نظام کا حصہ بنیں گے۔
اسٹیک ہولڈرز کو قواعد سے آگاہ کرنے اور فیڈ بیک کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت نے مشاورت کے ساتھ ساتھ ایک گلوبل منیمم ٹیکس بریفنگ دستاویز جاری کی ہے۔
وزارت خزانہ اس مشاورت کے تحت سامنے آنے والے خیالات کی حمایت کے لیے ، مثالوں، ڈیٹا یا دیگر معلومات کے ساتھ واضح اور جامع تبصروں کا خیرمقدم کرے گی جوابات 10 اپریل تک اس کی ویب سائٹ link here)) کے ذریعے موصول ہونے چاہئیں، جنہیں خفیہ رکھا جائے گا اور شائع نہیں کیے جائیں گے۔
ترجمہ۔تنویرملک