ابوظہبی کی فیڈرل اپیل کورٹ نے دہشت گرد تنظیم' انصاف و وقار کمیٹی' کے کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی

ابوظہبی، 15 مارچ، 2024 (وام ) ۔۔ ابوظہبی فیڈرل اپیل کورٹ کے اسٹیٹ سیکیورٹی چیمبر نے دہشت گرد تنظیم 'انصاف اور وقار کمیٹی' کے خلاف ریاستی سلامتی کے جرائم سے متعلق2023 کے کیس نمبر 87 کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو اپنی اپیلیں مکمل کرنے کی مہلت دی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں انصاف اور وقار کمیٹی کے نام سے خفیہ دہشت گرد تنظیم قائم کرنے اور اسے چلانے کے اس مقدمے میں 84 ملزمان کے خلاف مقدمے کی کارروائی کی جارہی ہے ملزمان کے خلاف الزامات میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی، تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا اور ان فنڈز کے ذرائع اور استعمال کو چھپانا شامل ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران ملزمان کے اہل خانہ اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی، عدالت میں ملزمان کے وکلا کی جانب سے ساڑھے تین گھنٹے سے زائد دلائل دیے گئے۔ملزمان کے وکلا نے استغاثہ کی جانب سے عائد کردہ الزامات کی صداقت کو چیلنج کیا اور جمع کرائے گئے شواہد جس میں تحقیقات اور تکنیکی اور مالیاتی رپورٹس شامل کے خلاف دلائل دیے۔وکلا کا موقف تھا کہ یہ رپوٹس تجزیایی نوعیت کی ہیں جسے شک اور غیر یقینی کی گنجائش باقی ہے۔۔ انہوں نے اپنے موکلین کی بریت اور رہائی کا مطالبہ کرتے کہا کہ ملزمان تنظیم کے حقیقی ارادوں کے بارے میں لاعلم تھے اور ان کے کوئی مجرمانہ ارادے نہیں تھے۔

عدالت نے،دکلا دفاع کے دلائل کے دوران، کسی بھی ملزم کو ا استغاثہ کے شواہد اور پبلک پراسیکیوشن کے دلائل پر تبصرہ کرنے کی ا جازت دی۔

وکا دفاع نے سماعت کے دوران دلیل دی کہ سابقہ مقدمے، یعنی 2012 کے مقدمہ نمبر 79 کے موجود فیصلے کے تحت یہمقدمہ اس عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ پبلک پراسیکیوشن نے گزشتہ سماعت کے دوران ائینی نکات پر دلائل دیے تھے اور شواہد کی مدد سے موجودہ کیس اور ماضی کے ٹرائلز کے درمیان فرق کو اجاگر کیا۔

سرکاری استغاثہ نے مخصوص معیار کی بنیاد پر موجودہ کیس کو پچھلی مثالوں سے مختلف قرار دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت جاری رکھنے کے لیے اپنی دلیل کی تائید کے لیے وفاقی سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا۔


ترجمہ۔تنویرملک