عالمی کونسل برائے رواداری ،امن نے جنرل اسمبلی کی اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری کو سراہا

ابوظبی، 16 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ رواداری اور امن کی عالمی کونسل کے صدر احمد بن محمد الجروان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک قرارداد منظور کرنے کی تعریف کی ہے۔

ایک بیان میں الجروان نے اس بین الاقوامی قرارداد کی تعریف کی جس میں لوگوں کے درمیان محبت، رواداری اور احترام کو فروغ دینے، مذاہب، عقائد اور مقدسات کے احترام کے حوالے سے بیداری اور جوابدہی پیدا کرنے، ثقافتی طور پر متنوع خطوں میں تناؤ کو کم کرنے اور دنیا بھر کے لوگوں کے درمیان، ان کے مذہبی وابستگیوں سے قطع نظر مزید تعاون کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت کو سراہا گیا ہے۔

قرارداد میں اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئےمسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، دشمنی یا تشدد کے لیے اکسانے اور مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی ہے۔

عالمی کونسل برائے رواداری اور امن کے صدر نے اس بات کی تصدیق کی کہ کونسل رواداری، بقائے باہمی اور امن کے اصولوں کو فروغ دینے اور اس جیسی اہم بین الاقوامی قراردادوں کی توثیق کے لیے دنیا بھر میں اپنے متنوع شراکت داروں اور اراکین کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

ترجمہ: ریاض خان