متحدہ عرب امارات بین الاقوامی تعاون کو مضبوط اوراقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے: نہیان بن مبارک

دبئی، 17 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہا ہے کہ دبئی میں جینیٹک انٹرنیشنل ٹریڈ ایسوسی ایشن (جی آئی ٹی او) سمٹ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور بھارت، افریقی ممالک، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے درمیان تجارتی تبادلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے اور عالمی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے قریبی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی روشنی میں ترقی ہماری سب سے اہم ترجیحات میں سے ایک بن ہے، جو کہ ترقی اور علاقائی اور عالمی تعاون کو فروغ دینے میں ہمارے کردار پر زور دیتا ہے، تاکہ ایک ایسا معاشی ماڈل فراہم کیا جا سکے جو ہرملک اپنا سکے ، کیونکہ اماراتی ماڈل کی بنیاد اس بات پر ہے کہ معاشی خوشحالی ایک کامیاب معاشرے کی بنیاد ہے۔

شیخ نہیان نے ان خیالات کااظہار دبئی انٹرنیشنل جی آئی ٹی او سمٹ سے کیا،جس میں 18 سے زائد ممالک کے 600 سے زائد اقتصادی شخصیات شریک ہیں،ڈی پی ورلڈ میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لیے پارکس اینڈ زونز میں آپریشنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبداللہ الہاشمی متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے سفیر سنجے سدھیر اور بین الاقوامی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس سمٹ سے خطاب کیا۔

شیخ نہیان بن مبارک نے اڈانی گلوبل کے چیرمین ونود اڈانی کو جیتو رتنا ایوارڈ سے نوازا، جو جیتو کی قومی ترقی اور فروغ میں ان کی شاندار خدمات پر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سربراہی اجلاس ہندوستان،افریقی ممالک، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطہ میں کاروباری برادریوں سے کامیابی کے لیے شراکت داری پر زور دیتا ہے اور یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہندوستان اور ان ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور سرمائے کے بہاؤ کو منظم کرنے کے لیے ثابت قدمی اور محنت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ''میں ہندوستان، افریقہ کے ممالک، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطہ کے درمیان زیادہ سے زیادہ انضمام اور خاص طور پر علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات کیسے استوار کرنے کے بارے میں آپ کی بات چیت کا منتظر ہوں۔ یہ بھی کہ نجی شعبے کو کس طرح ہر حوالے سے مضبوط اور بالترتیب قومی اور علاقائی ترقی اور عالمی معیشت میں اس کی شراکت کو بڑھایا جائے۔

شیخ نہیان نے کہا کہ ہر ایک کی اہمیت پر غور کیا جائے کہ کس طرح کاروباری رہنماؤں کی تربیت اور ترقی کی جائے جس کی ہندوستان، افریقہ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطوں کو اقتصادی، سماجی اور انسانی ترقی کے لحاظ سے اپنی پوری صلاحیت حاصل کرنے کے لیے درکار ہے۔

انہوں نےایک کامیاب سربراہی اجلاس کی خواہش کا اظہار کرتے کہا کہ وہ بیرون ملک سے ہمارے معزز مہمانوں کے بھی منتظر ہیں جو دبئی اور متحدہ عرب امارات میں اپنے وقت سے لطف اندوز ہوں۔ میں اس موقع پر آپ سب اور ہندوستان کے تمام لوگوں کی خوشحالی اور آنے والے سالوں میں مسلسل خوشی کی خواہش کرتا ہوں۔ "ہم، متحدہ عرب امارات میں، ہندوستان کے ساتھ اپنی دوستی کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات استوار ہوں گے ۔

شیخ نہیان نے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے افریقی سفیروں کا بھی خیر مقدم اور متحدہ عرب امارات اور تمام افریقی ممالک کے درمیان قریبی اور دیرپا تعلقات کے لیے ستائش کا اظہارکیا۔


ترجمہ۔تنویرملک