دبئی، 17 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ رمضان کے مقدس ماہ کے دوران دبئی میں شاپنگ کی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہیں،جس سے رہائشیوں اور زائرین کو خوشی کے لمحات اور ناقابل فراموش منفرد خریداری کےمواقع ملتے ہیں۔رمضان ان دبئی # مہم کے تحت شہربھرکے معروف شاپنگ مالز اور ریٹیل اسٹورز خریداروں کے لیے بے شمارپروموشنز، خصوصی رعایات اور متنوع تجربات پیش کرتے ہیں۔
دبئی کے دوسرے نائب حکمران اور دبئی میڈیا کونسل (ڈی ایم سی) کے چیئرمین عزت مآب شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پردبئی میڈیا کونسل کی جانب سے شروع کی گئی رمضان ان دبئی # مہم مقدس ماہ میں پہلی بار سرکاری اورنجی شعبوں کی جانب سے مل کر چلائی جارہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر بھررمضان کے حقیقی جوہر اور اماراتی رسوم و روایات کے ساتھ ایک منفرد ماحول پیدا کرنا ہے۔
مہم کے تحت دبئی فیسٹیولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ (ڈی ایف آرای) نے رہائشیوں اور زائرین کو خریداری کے یادگار تجربات فراہم کرنے کے لیے کئی ذرائع فراہم کیے ہیں۔
مقامی اور عالمی برانڈز سے لے کر شہر کے تمام مالز میں سیزنل پروموشنز سے فائدہ اٹھانے تک، شہرکے متنوع شاپنگ کے علاقوں اورمتحرک رمضان بازاروں میں خوشیاں بانٹنے کے کافی مواقع ہیں۔
خریداری مراکز مقدس ماہ کے لیے بدل جاتے ہیں۔
خریداری کرنا اپنے آپ میں ایک یادگار لمحہ ہے، کیونکہ رمضان کی روح دبئی کے آس پاس کے مالز اور اسٹورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے کیونکہ وہ پرفتن موسمی سجاوٹ اور چمکتی ہوئی روشنی سے مزین ہیں۔ افطار کے بعد، رومنگ انٹرٹینمنٹ تمام لوگوں کے لیے لطف اندوز ہونے کے لیے اضافی تفریح کا سبب ہے۔
مال آف دی امارات سے لے کرشہر بھر میں سٹی سینٹرمالز تک،دبئی کے سرفہرست شاپنگ مقامات سرگرمیوں سے بھرپوردکھائی دیتے ہیں، جس میں پروموشنز،تھیمڈ پرفارمنس،خصوصی تقریبات،روایتی تجربات اورخصوصی رینجز شامل ہیں جو کہیں اور نہیں مل سکتے۔ پورے مہینے میں جمعہ سے اتوار تک، ہر ہفتے کے آخر میں رات 10 بجے بلیو واٹرز اور دی بیچ، جے بی آر کے اوپر خریداروں کے لیے آتش بازی کی جاتی ہے۔
جے بی آر اور سٹی واک منفرد فنکارانہ آؤٹ ڈور مارکیٹس کی میزبانی کر رہے ہیں، جہاں آنے والے اور رہائشی ایک خوش آئند ماحول اور شاندار موسم سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ رمضان کا بہترین تحفہ تلاش کر سکتے ہیں۔ لائیو موسیقی، تفریح اور موسمی سجاوٹ ماحول میں مزید اضافہ کرے ہیں۔
دبئی فیسٹیول سٹی مال ورثے اورثقافت کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے، جہاں آنے والے فیسٹیول بے میں ایک خصوصی رمضان خیمے میں روایتی کھانے اورمصنوعات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔دلکشی میں اضافہ کرتے ہوئے، IMAGINE شو،روشنیوں اورپانی کا مسحور کن ڈسپلے سے ہر شام کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ ایک سالانہ روایت، افطار توپ ہر شام غروب آفتاب کااعلان کرتی ہے۔ بلیو ریوارڈز ایپ والے صارفین جو دبئی فیسٹیول سٹی مال ریستورانوں میں کھانا کھاتے ہیں وہ ہفتہ وار5ہزاردرہم مالیت کے بلیو پوائنٹس جیتنے کے موقع کے لیے اپنی رسیدیں اپ لوڈ کر سکیں گے اور ساتھ ہی رمضان کی خصوصی پیشکشوں سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
خصوصی رمضان کولیکشن
جو لوگ اس رمضان میں یادگار تحفہ تلاش کر رہے ہیں، یا تو اپنے لیے یا کسی پیارے کے لیے، وہ سٹیلا میک کارٹنی کا ایڈیشن روز کیپسول کلیکشن رمضان اور عید کی خوشی میں منفرد برانڈ ایکٹیویشنز تلاش کر سکتے ہیں اور ورسیک خواتین اور بچوں کے ڈیزائنوں کا ایک خصوصی کولیکشن متعارف کروا رہا ہے۔ خریداری کے لیے دیگر خاص لمحات میں Aldo کا رمضان کولیکشن شامل ہے ۔ دیگر خصوصی موسمی خوردہ پیشکشوں میں فیراگامو رمضان کلیکشن شامل ہے۔ شومارٹ کا رمضان ٹو مونز بیٹوین کولیکشن؛CH Carolina Herrera & Jessica Kahawaty کیمپیئن ، اور FACES رمضان کی رسومات کی کیمپیئن ۔ ڈیون لندن، لیول شوز، نیچرلائزرشاپرزکی آفرز بھی موجود ہیں۔
خریدار ناٹیکا،لا مارکیز جیولری،لیورپول ایف سی اسٹورایرو،بیئنگ ہیومین،اوڈورا،نوہا نبیل بیوی،ایڈٹ،ماتالان،عریبئین عود،گرانڈ اسٹورز،بروکس برادرز،کورل پرفیومزاوردیگر برانڈ کی پوموشنز سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
دبئی جیولری گروپ شاندار سٹی آف گولڈ ڈیلز مہم کے ساتھ رمضان المبارک آوٹ فٹس کے لیے خوبصورت تحائف یا لوازمات تلاش کرنے کے بہت سے طریقے پیش کر رہا ہے۔ دبئی کے اس کے تمام اسٹورز میں، خریدار کچھ خریداریوں کے ساتھ مفت تحائف بھی حاصل کرسکتے ،بائی ون گیٹ ون فری اور ہیروں اور موتیوں پر آدھے حصے کی پیشکش کرنے والے سودوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
شہر بھر کے ریٹیلرز پر دستیاب سجاوٹ، لوازمات اور فرنیچر کے خوبصورت انتخاب کے ساتھ اہل خانہ رمضان کے دوران گھر پر حاصل کر سکتے ہیں۔گھر میں پیاروں کا خیرمقدم کرنے کے لیے روزمرہ کی اشیاء اور گروسری جو شہر کے سیکڑوں اسٹورز پر آسانی سے دستیاب ہیں،بیڈ کوارٹر، ریڈ کارپٹ، ڈینیوب ہوم،ہوم باکس چیٹلز ناٹوزی،صوفیہ ہوم اور مغربی فرنیچرپرخصوصی ڈیلز اور پروموشنز پیش کی جارہی ہیں۔
شہر بھر کے اسٹورز اور فوڈ بوتیک پر لذت بخش کھانوں کا وسیع انتخاب بھی دستیاب ہے، جو موسمی میٹھے کھانے سے لے کر نفیس لذتوں تک سب کچھ پیش کرتے ہیں۔
متحرک رمضان بازار
رہائشی اورزائرین رمضان کے جذبے کو قبول کر سکتے ہیں کیونکہ دن کے اوقات میں سرگرمیاں کم ہوجاتی ہیں اورشامیں رات گئے تک سرگرمیون سے بھرپور ہوتی ہیں جن میں مال کے کھلنے کے اوقات میں توسیع کی جاتی ہے۔ رمضان کے رات بازار اس سال کے بہترین موسم کے درمیان کھلے ہیں، جس میں ایک قسم کی کھلی ہوا شام کی پیشکش کی گئی ہے جس میں رہائشی اور زائرین دستکاری سے متعلق مصنوعات،مقامی خصوصیات، اور یکے بعد دیگرے تحائف تلاش کر سکتے ہیں۔
یادگار ثقافتی اور روایتی تجربات،خاندان کے لیے دوستانہ سرگرمیاں، لذیذ افطاراور سحری، اور ایک متحرک فنکارانہ بازار ایکسپو سٹی دبئی میں ہر عمر کے سامعین کے لئے خوشیاں لارہا ہے۔
جمیراایمریٹس ٹاورز نے اپنے سحر انگیز رمضان ڈسٹرکٹ نائٹ مارکیٹ کے لیے ایک شاندار پس منظر مرتب کیا ہے جہاں دوست اور اہل خانہ چاندنی کی روشنی میں بہترین موسم میں شام کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ شہر کے منظر اور مستقبل کے عجائب گھر کے نظاروں کے درمیان، زائرین مقامی ڈیزائنر دکانوں، تخلیقی کھانے کی پیشکش، تفریح، اور بچوں کے کھیل کے میدان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
الخوانیج ہب فوڈ فیسٹیول اور مارکیٹ کی میزبانی کر رہا ہے جہاں خاندانوں اور دوستوں کے لیے اسٹالز سجے ہیں اور مختلف قسم کے کھانے کے اسٹالز بھی موجود ہیں۔
دنیا بھر میں خریداری کا سفر
گلوبل ولیج میں، حیرت انگیز کثیر الثقافتی تجربات ہر عمر کے مہمانوں کے منتظر ہیں، جہاں وہ ہر شام 6 بجے سے صبح 2 بجے تک ثقافت، خریداری اور تفریح سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ افطار اور سحری کی ناقابل فراموش پیشکشیں جن میں دنیا بھر سے ذائقے شامل ہیں، زائرین رمضان ونڈرس سوک میں اپنی تمام موسمی ضروریات کے لیے خریداری کر سکتے ہیں۔
رمضان کی یادوں کو محفوظ رکھنے کے لیے منظر ترتیب دیتے ہوئے، مختلف قسم کے موسیقار پوری شام گلوبل ولیج میں تفریح پیش کررہے ہیں جو ایک خوبصورت تہوار کا ماحول پیش کرتے ہیں ۔ ایک 30 رکنی عربین آرکسٹرا ہر شام مین اسٹیج پر پرفارم کرے گا، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو رات 9 بجے موسیقی اور آتش بازی کا ڈسپلے کیا جائے گا۔
قیمتی خاندانی یادیں بنانے کے لیے بہترین جگہ، نوجوان مہمانوں کےلے ہر ہفتے کے آخر میں گلوبل ولیج کڈز تھیٹر میں تفریح کا سامان پیش کیا جارہاہے، جہاں وہ ایک عربی کٹھ پتلی شو اور کیلیڈوسکوپ شو میں رمضان کی تھیم سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ بہت کچھ دریافت کرنے کے ساتھ، زائرین گلوبل ولیج سٹیپ چیلنج مقابلے میں ہفتہ وار انعامات کے ساتھ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک