دبئی، 18 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ دبئی کے دوسرے نائب حکمران اور دبئی میڈیا کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ احمد بن محمد بن راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں،دبئی پریس کلب(ڈی پی سی) نے اماراتی میڈیا فورم( ای ایم ایف)کے نویں ایڈیشن کا انعقاد کیا۔
فورم میں وزیر اقتصادیاتعبداللہ بن طوق المری،اماراتی میڈیا کی شخصیات، متحدہ عرب امارات کی میڈیا آرگنائزیشن کے سربراہان اورمعروف کالم نگاروں، ادیبوں اوردانشوروں نے شرکت کی۔
فورم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شیخ احمد نے کہا کہ مقامی میڈیا مقامی معاشرے اورمعیشت کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا معاشرے کی امنگوں کی عکاسی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط میڈیا جو دنیا کو تشکیل دینے والے پیچیدہ عوامل کو یقینی بناتااور معاشرے کے بہترین مفادات کو آگے بڑھانے والا مواد فراہم کرسکتا ہے کے لیے ضروری ہے کہ وہ موجودہ وقت کی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کرے۔شیخ احمد نے کہا کہ اماراتی میڈیا فورم مقامی میڈیا کمیونٹی کو ایک بامعنی مکالمے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس سے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں کا مؤثر طریقے سے احاطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ تقریب صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت اورنائب صدر،وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی ہدایت پرکاروبار، سرمایہ کاری اور سیاحتی مقام کے طور پر متحدہ عرب امارات کی عالمی حیثیت کو بڑھانے کے لیے ملکی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔
شیخ احمد نے اماراتی میڈیا پر زور دیا کہ وہ اپنے وسائل اور صلاحیتوں کو یکجا کرکے متحدہ عرب امارات سے ابھرنے والی کامیابی، جدت اور ترقی کی شاندار کہانیوں کی ترویج کرے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کے بیانیے کو عالمی سامعین تک پہنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی کامیابیوں کو ظاہر کرنا اہم ہے جس میں عالمی مسابقتی اشاریوں میں اس کی غیر معمولی درجہ بندی اور اس کی صلاحیت تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں میں سب سے آگے ہے۔
شیخ احمد نے مقامی میڈیا کے پیشہ ور افراد کی اعلیٰ اخلاقی معیارات اور صحافتی معروضیت کو برقرار رکھنے کی اہلیت پر اعتماد کا اظہار کیا تاکہ وہ قوم کی جامع ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو اختراعی آئیڈیاز پیش کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے صنعت میں عمدگی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ شیخ احمد نے پیداواری شراکت داری، میڈیا ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور اس شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کی حوصلہ افزائی کرکے میڈیا انڈسٹری کی ترقی کو آگے بڑھانے میں دبئی میڈیا کونسل کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
دبئی میڈیا کونسل کی وائس چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر اور دبئی پریس کلب کی صدر منی المری نے کہا کہ اس سال کا فورم اہم اقتصادی مسائل کے حوالے سے مختص ہے۔ متحدہ عرب امارات کے حالیہ قابل ذکر معاشی ترقی کے پس منظر میں،فورم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ میڈیا کس طرح ملکی کامیابیوں کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے تاکہ اس کے روشن مستقبل کی راہ کو تیز کیا جا سکے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میڈیا موجودہ وقت کو سمجھنے اور مستقبل کی تشکیل دونوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اعداد و شمار کی درست ترجمانی کرنے کے قابل ہنر مند میڈیا پیشہ ور مقامی میڈیا کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ضروری ہیں تاکہ موجودہ معاشی پیش رفت اور مستقبل کے امکانات کی ایک واضح تصویر پیش کی جا سکے۔
المری نے ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کے وژن کو بیان کرنے میں مقامی میڈیا کے اہم کردار پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کے قیام میں اسٹریٹجک مواصلات اور میڈیا کی اعلیٰ صلاحیتیں اہم ہیں۔
انہوں نے دبئی پریس کلب کی جانب سے اماراتی میڈیا کے رہنماؤں کے لیے ای ایم ایف جیسے موثرپلیٹ فارم فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ اس شعبے کے مستقبل کو آگے بڑھانے والے اہم مسائل پر نقطہ نظر کا تبادلہ کیا جا سکے۔
ترجمہ۔تنویرملک