ابوظہبی، 20 مارچ 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی گلوبل مارکیٹ (اے ڈی جی ایم) کے حوالے سے ایک سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کئی شبعوں میں خصوصاً اثاثہ جات منیجمنٹ میں تیز رفتار ترقی کی ہے، کیونکہ سروے کے 18.56 فیصد جواب دہندگان نے اس کی نمایاں ترقی کا اعتراف کیا ہے۔
اے ڈی جی ایم کمیونٹی کےجامع سروے کے مطابق، فن ٹیک اور ڈیجیٹل اثاثہ جات، بلا چین، اور ڈسٹری بیوٹڈ لیجر ٹیکنالوجی (ڈی ایل ٹی) کے شعبے بالترتیب 17.08 فیصد اور 16.83 فیصد کے ساتھ سٹیک ہولڈرز بینکنگ کر رہے۔
ان شعبوں کو سسٹین ایبل فنانس اور پرائیویٹ بینکنگ اور ویلتھ مینجمنٹ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی سے مدد ملی ہے، جن میں خاطر خواہ ترقی کا بھی امکان ہے۔ مزید برآں، پیشہ ورانہ خدمات کے حوالے سے اندازہ ہے کہ وہ ترقی کے رجحان کو جاری رکھیں گے۔
ایک پریمیئر آئی ایف سی کے طور پر اے ڈی جی ایم کی منفرد پوزیشن
سروے میں اے ڈی جی ایم کی کاروباری مرکز کے طور پرکشش کے حوالے سے منفرد خصوصیات پر روشنی ڈالی ہے۔ خاص طور پر، 21.35 فیصد شرکاء نے مضبوط ریگولیٹری ماحول کو اے ڈی جی ایم کی مسابقتی برتری کی بنیاد قرار دیا ہے۔ سروے پول کے 19.66 فیصد نے مارکیٹ کے اسٹریٹجک محل وقوع کو نمایاں کیا ہے۔
نیٹ ورکنگ مواقع کی کثرت (17.04 فیصد)، غیر معمولی معیار زندگی (14.98 فیصد) اور متنوع کمیونٹی (14.04 فیصد) کو بھی کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے جو ایک پرکشش کاروباری منزل کے طور پر اے ڈی جی ایم کی حیثیت میں نمایاں کردار کے حامل ہیں۔ اس کے علاوہ 11.24 جواب دہندگان نے ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی کو اہم قرار دیا جو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو راغب اور فروغ دینے کے لیے مارکیٹ کی صلاحیت میں اہمیت رکھتی ہے۔
اے ڈی جی ایم میں روزگار میں متوقع اضافہ
مجموعی طور پر 70.81 فیصد کمپنیوں نے 2024 کے دوران اے ڈی جی ایم میں اپنی افرادی قوت کو بڑھانے کی توقع ظاہر کی ، 29.93 فیصد نمایاں اضافے کی توقع اور 40.88 فیصد عملے میں اعتدال پسند ترقی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ یہ اجتماعی امید ابوظہبی کی مضبوط معاشی صحت اور آئی ایف سی کے سازگار کاروباری ماحول میں کاروباری برادری کے اندر مضبوط اعتماد کی نشاندہی ہے۔
اے ڈی جی ایم میں کاروباری برادری کا اعتماد
اے ڈی جی ایم پر اعتماد سے کاروباری برادری کی آئی ایف سی میں کاروباری سفارش سے مزید تقویت ملی ہے۔ ایک متاثر کن 97.08 فیصد کاروباری رہنما اے ڈی جی ایم کی توثیق کی طرف مثبت جھکاؤ کا اظہار کرتے ہیں۔ ان میں سے، 71.53 فیصد "انتہائی ممکنہ" ہیں اور اضافی 25.55 فیصد خود کو اس کی سفارش کے لئے "امکان" سمجھتے ہیں۔
مزید برآں، سروے واضح طور پر اس بات کی عکاسی ہے کہ معاون، اختراعی، اور فروغ پزیر کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے اے ڈی جی ایم کا جامع نقطہ نظر عالمی کاروباری برادری کے نزدیک اہمیت کا حامل ہے جس سے وہ ایک سرکردہ آئی ایف سی اور مستقبل کے لیے اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے۔
ابوظہبی، ایک شہر جو حفاظت، استحکام اور معیار زندگی کے لیے جانا جاتا ہے۔
مجموعی طور پر 78.84 فیصد جواب دہندگان نے ابوظہبی کی مجموعی طور پر رہنے کی اہلیت کی مثبت تائید کی۔ یہ توثیق اعلیٰ انفراسٹرکچر، رہائش کے سستے اخراجات اورپرتعیش کمیونٹی سہولیات پر مبنی ایک شاندارمعیار زندگی فراہم کرنے میں شہر کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ مزید برآں ابوظہبی کی مسلسل 8ویں سال دنیا کے محفوظ ترین شہر کے طور پر درجہ بندی کا کارنامہ اس کے رہائشیوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں اس کے اعلی معیار کو مزید واضح کرتا ہے، جو اسے تارکین وطن اور شہریوں دونوں کے لیے مزید پرکشش مقام بناتا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک