راس الخیمہ کے حکام نے منشیات اسمگلنگ کی دو کارروائیاں ناکام بنادیں

راس الخیمہ، 20 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ راس الخیمہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران تقریباً 11 کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

راس الخیمہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے دو مسافروں کے بیگ میں منشیات چھپائی گئی تھیں۔

مسافروں پر شک گزرنے پرکسٹم افسران نے تفتیش کا فیصلہ کیا جس پر ان کے سامان کی اچھی طرح سے تلاشی لی گئی۔ جس کے بعد پتہ چلا کہ ممنوعہ مواد کو پیشہ ورانہ انداز میں چھپایا گیا تھا۔
ضبط شدہ اشیاء اور دونوں افراد کو متعلقہ سیکورٹی طریقہ کار مکمل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

راس الخیمہ کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد عبدالله المحرزی نے ملک کی حفاظت اور کسٹم خلاف ورزیوں اور اسمگلنگ کے جرائم سے نمٹنے میں کسٹم اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔

یہ کامیابی محکمہ کے کسٹم انسپکشن کیڈرز کے لیے فراہم کردہ تربیتی کورسز کا نتیجہ ہے، جس کے دوران انھیں معائنہ کے طریقہ کار کی تربیت اور اپنے فرائض کو مکمل طور پر انجام دینے کے لیے ضروری صلاحیتیں اور ٹولز فراہم کی گئیں۔


ترجمہ۔تنویرملک