متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کا 5.40 فیصد کی بنیادی شرح سود برقراررکھنے کا فیصلہ

ابوظہبی، 20 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک (سی بی یو اے ای) نے اوورنائٹ ڈپازٹ فسیلٹی(او ڈی ایف) پرلاگو بنیادی شرح سود کوبغیر کسی تبدیلی کے 5.40فیصد پربرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے 20 مارچ کو ریزرو بیلنس (آئی او آربی) پر سود کو برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک سے قلیل مدتی قرض لینے پر لاگو سود کی شرح کو برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو تمام اسٹینڈنگ کریڈٹ سہولیات کے لیے بنیادی شرح سے 50 بیس پوائنٹس اوپر ہے۔

بنیادی شرح، جو یو ایس فیڈرل ریزرو کے آئی او آربی سےمنسلک ہے، مانیٹری پالیسی کے عمومی رجحان کی نشاندہی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں اوورنائٹ منی مارکیٹ کی شرح سود کے لیے ایک مؤثر بنیاد فراہم کرتی ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک