"رمضان ان دبئی" مہم رہائشیوں اورزائرین کے لیے دبئی کے متنوع کھانوں سے لطف اندوزکا موقع فراہم کررہی ہے

دبئی، 21 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران، دبئی میں قسم قسم کے کھانے تیار کیے جاتے ہیں جو افطار اور سحری کے دستر خانوں کی زینت بنتے ہیں"رمضان ان دبئی" مہم کے تحت دبئی فیسٹیولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ (ڈی ایف آرای) کمیونٹی کوشہر کے سحر انگیز رمضان ماحول کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ ملنے اور دیرپا یادیوں کی دعوت دے رہا ہے۔ بین الاقوامی اور مستند اماراتی ذائقوں کو پیش کرنے والے خصوصی طور پر تیار کردہ مینو سے لے کر تہوار کے کھانے تک، ہر ایک کے لیے اس مہینے کی روح سےمستفید ہونے کے لیے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔

رمضان کے خیمے

"رمضان ان دبئی"مہم شہر کی چمکتی ہوئی روشنیوں اور یکجہتی کے احساس کے درمیان جاری ہے۔ شہر کے رمضان خیموں سے زیادہ اس تہوار کی کمیونٹی کے احساس کو کہیں بھی نہیں دیکھا جاسکتا جہاں خاندان اور دوست افطار کرتے وقت خوشی کے لمحات اور اپنی باتیں کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
میریٹ ہوٹل الجداف کے زعبيل افطار ٹینٹ میں،مہمان لا کارٹے مینو سے پکوانوں کا مزہ لے سکتے ہیں۔ عربی پکوان مرکزی مرحلے میں پیش کیے جاتے ہے، یہاں ایک ایسا ماحول پیدا ہوتا ہے جو لذیذ کھانے اور لذت بخش تفریح کے ساتھ شاموں کو یادگاربنادیتا ہے۔
بادلوں کے درمیان عربی سیٹ اپ، ایس ایل ایس دبئی 75 ویں منزل پر ایک شاندار رمضان خیمے میں افطار کے ساتھ شہر کے خوبصورت منظرپیش کر رہاہے۔ بیٹھنے، رنگین لالٹینوں اور روایتی قالینوں سے مزین یہ شہر کے سب سے پرتعیش خیموں میں سےایک ہے۔
المجلس خیمہ مدینہ جمیرا میں ایک سال بعد پھر قائم کیا گیا ہے،جس سے رہائشیوں اور سیاحوں کو خوشی ملی ہے۔ شہر کے مقبول ترین مقامات میں سے ایک کے،یہ پورے خاندان کے لیے متعدد موزوں ذائقے پیش کررہا ہے۔ دبئی کے سب سے مشہور پس منظر میں سے ایک کے ساتھ المجلس خیمہ ناقابل فراموش کھانے پیش کررہا ہے۔
فیئرمونٹ دی پام نے اپنی بہت ہی پسند کی جانے والی مجلس کا اہتمام کیا ہے ۔ بیرونی باغیچے کے خیمے میں کھلے بوفے اسٹیشنز ہیں جو مشرق وسطیٰ اوربین الاقوامی پکوانوں کا ایک لذیذ انتخاب پیش کرتے ہیں، ان کے ساتھ عربی تفریح اور موسیقاربھی اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرتے ہیں۔
دریں اثنا، مینڈارن اورینٹل جمیرا میں،مہمانوں کے ساتھ مینڈرین اورینٹل کی مجلس قائ ہے۔ سونے کی آرائشی سہولتوں سے مزین گرم اندرونی چیزیں ایک پرکشش ماحول پیدا کرتی ہیں، جو ہوٹل کے ریستورانوں سے روایتی خصوصیات اور بیسٹ سیلرز کی شاندار خدمات پیش کرتی ہیں۔

افطار اور سحری

دبئی کے ریستوراں افطار اور سحری کے آپشنزکی ایک غیرمعمولی صف بھی پیش کر رہے ہیں، جس میں ہر ایک کے لیے لذیذ انتخاب اور قیمت ہیں۔صرف کھانے سے ہٹ کرافطاراتحاد اور تہوار کے لمحات کی نمائندگی کرتا ہے، جو خاندانوں اور دوستوں کو روزانہ کے مواقع فراہم کرتا ہے کہ وہ ایک ساتھ اپنی پسند کے نئے پکوان سے لطف اندوز ہوسکیں ۔
عریبین ٹی ہاؤس رہائشیوں اور مہمانوں کو خصوصی اماراتی افطار کے تجربے سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتا ہے، جس کا عنوان 'فارم سے آپ کی پلیٹ تک' ہے، جس میں 100 فیصد پائیدار پکوان ہیں جو براہ راست ان کے اپنے فارم سے حاصل کیے گئے اجزاء سے تیار کیے گئے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے مستند ذائقوں کے خواہشمندوں کے لیے،

ریولینڈ دبئی میں الماشوا کھلے آسمان تلے کھانے کاایک دلکش تجربہ پیش کرتا ہے،جہاں ہر شام، مہمان خصوصی طور پر تیار کردہ افطار مینو سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جس میں ورثے سے متاثر پکوان شامل ہیں۔مسحور کن ماحول میں اضافہ کرتے ہوئے، ایک اوڈ پلیئر کی مدھر دھنیں اور تنورا ڈانسر کی مسحور کن کارکردگی ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہوگی۔

رمضان اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول

شہر کے تہواروں کے ماحول اور متنوع تجربات کے درمیان، "دبئی میں رمضان"مہم کے دوران بہت ساری مارکیٹس اور تہواروں کو متعارف کراتی ہے، جو ہر ایک کو لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے، خوشگوار موسم میں مزے لینے اور اپنے پیاروں کے ساتھ پیاری یادیں بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
رمضان اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول کا انتہائی متوقع دوسرا ایڈیشن 22 مارچ سے7 اپریل تک شیخ حمدان کالونی الكرامہ میں منعقد ہوگا۔جہاں شرکاء مقامی ذائقوں میں دلچسپی لے سکتے ہیں، تفریح ​​سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

بازار اور تہوار

گلوبل ولیج دبئی کے مشہور کثیر الثقافتی مرکز کے طور پرپہچانا جاتا ہے۔ مقدس مہینے کے دوران، یہ اپنی رمضان افطار اور سحری کی پیشکشوں کے ذریعے آنے والوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے۔ ایک متحرک بیرونی ماحول کے درمیان یہاں ڈنر میں مختلف قسم کے کھانے میسرہیں ۔

مجلس الخوانیج کے ہب میں رمضان خاندانوں اوردوستوں کو مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہونےکا موقع فراہم کرتی ہے۔یہ خوشگوار لمحات شام تک وقت گزارنے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتے ہیں ۔

کریم کی ڈائن آؤٹ ڈیلز

رمضان المبارک کے دوران، کریم کی 'ایوریتھنگ ایپ' نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے دبئی کے رہائشیوں اورسیاحوں کو 200 سے زیادہ مقامات پرافطار پیکجز ڈھونڈنے، بکنگ اور قبل از ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ قابل ذکر اداروں میں جونز ڈاون ٹاؤن دبئی، جمیرا امارات ٹاورز کے درمیان ٹیریس اور جمیرا زعبیل سرائے میں السلطان مجلس شامل ہیں۔

'رمضان ان دبئی' مہم

دبئی میڈیا کونسل کی جانب سے دبئی کے دوسرے نائب حکمران اور دبئی میڈیا کونسل (ڈی ایم سی) کے چیئرمین عزت مآب شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر'رمضان ان دبئی' مہم سرکاری اور نجی شعبوں کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔
دبئی میڈیا کونسل نے برانڈ دبئی کو، جو حکومت دبئی میڈیا آفس کا تخلیقی ادارہ ہے، کو مہم کے نفاذ کی نگرانی کا کام سونپا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک