پانی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سربراہ کا عالمی امن برقرار رکھنےمیں پانی کے تحفظ کی اہمیت پر زور

نیو یارک، 22 مارچ، 2024 (وام) -اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں عالمی امن برقرار رکھنے کے لیے پانی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

“انہوں نے زور دے کر کہاکہ،”پانی کے لیے اقدام امن کے لیے اقدام ہے۔ اور آج اس کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔"

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گٹیرس نے نشاندہی کرتے ہوےکہا کہ، 'ہماری دنیا بے امن حالات کا شکار ہے۔ جھگڑے جاری ہیں، عدم مساوات عام ہے، آلودگی اور حیاتیاتی تنوع کا نقصان تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور جیسے جیسے انسانیت احفوری ایندھن جلانے کا سلسلہ جاری رکھتی ہے، موسمیاتی بحران مہلک طاقت سے تیز ہو رہا ہے – جو امن کو مزید خطرے میں ڈال رہا ہے۔'

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سیارہ گرم ہو رہا ہے – سمندر بلند ہو رہے ہیں، بارش کا نمونہ بدل رہا ہے، اور دریاؤں کا بہاؤ کم ہو رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں خشک سالی پڑ رہی ہے، جبکہ دوسرے علاقوں میں سیلاب اور ساحلی کٹاؤ کا سامنا ہے۔ اس دوران، آلودگی اور ضرورت سے زیادہ استعمال تازہ، صاف، قابل رسائی پانی کی دستیابی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں جس پر تمام زندگی منحصر ہے۔ کم ہوتے ہوئے ذخائر لوگوں، برادریوں اور ممالک کے درمیان مقابلے کو بڑھا سکتے ہیں اور کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہیں۔ سکریٹری جنرل نے کہا کہ اس سے تنازع کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال پانی کے عالمی دن کا موضوع امن کے لئے پانی ہے۔ اس کا حصول کہیں زیادہ تعاون پر منحصر ہے۔ آج 153 ممالک آبی وسائل کا اشتراک کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے نشاندہی کی کہ اس کے باوجود صرف چوبیس نے اپنے تمام مشترکہ پانی کے لئے تعاون کے معاہدوں کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، "ہمیں سرحدوں کے آر پار مل کر کام کرنے کی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، اور میں تمام ممالک پر زور دیتا ہوں کہ وہ اقوام متحدہ کے آبی کنونشن میں شامل ہوں اور اس پر عمل درآمد کریں - جو مشترکہ آبی وسائل کے پائیدار انتظام کو فروغ دیتا ہے۔"

سکریٹری جنرل گٹیرس نے زور دے کر کہا کہ پانی کی حفاظت کے لیے تعاون امن کو طاقت اور استحکام دے سکتا ہے۔ پانی کی نگہداشت سے کثیر الجہتی نظام اور برادریوں کے درمیان روابط مضبوط ہو سکتے ہیں اور موسمیاتی آفات کے مقابلے میں لچک پیدا کی جا سکتی ہے۔ سکریٹری جنرل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے بھی ترقی کا باعث بن سکتا ہے – جو امن پسند معاشروں کی بنیاد ہیں – جس میں صحت کی بہتری، غربت اور عدم مساوات کو کم کرنا، اور خوراک اور پانی کی سلامتی کو بڑھانا شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ، "آئیے ہم مل کر کام کرنے کا عہد کریں، تاکہ پانی کو تعاون، ہم آہنگی اور استحکام کی قوت بنائیں، اور اس طرح سب کے لیے امن اور خوشحالی کی دنیا بنانے میں مدد کریں۔"