نیویارک، 22 مارچ، 2024 (وام)۔۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے " محفوظ اور قابل اعتماد" مصنوعی ذہانت نظام کے فروغ کے لیے ایک تاریخی قرارداد منظور کی جس سے سب کے لیے پائیدار ترقی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
امریکہ کی زیرقیادت مسودہ قرارداد کو ووٹ کے بغیر منظور کرتے ہوئے اسمبلی نے اے آئی کے ڈیزائن، ترقی، تعیناتی اور استعمال میں انسانی حقوق کے احترام، تحفظ اور فروغ کو بھی اجاگر کیا۔قرارداد کےمتن کو 120 سے زیادہ دیگر رکن ممالک کی حمایت حاصل تھی۔
جنرل اسمبلی نے 17 پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے اور قابل بنانے کے لیے اے آئی سسٹمز کی صلاحیت کو بھی تسلیم کیا۔ یہ پہلی بار ہے جب اسمبلی نے ابھرتے ہوئے فیلڈ کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق ایک قرارداد منظور کی ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ اے آئی کے محفوظ استعمال کے لیے ایک "تاریخی قدم آگے" کی نمائندگی ہوگی۔
اسمبلی نے تمام رکن ممالک اور اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہےکہ مصنوعی ذہانت کے ایسے نظاموں کے استعمال سے گریز کریں یا انہیں بند کریں جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے مطابق کام کرنا ناممکن ہیں یا جو انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے کے لیے غیر ضروری خطرات کا باعث ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہےکہ وہی حقوق جو لوگوں کو آف لائن ہیں ان کا آن لائن تحفظ بھی ہونا چاہیے ۔اسمبلی نے تمام ریاستوں، نجی شعبے، سول سوسائٹی، تحقیقی تنظیموں اور میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ اے آئی کے محفوظ اور قابل اعتماد استعمال سے متعلق ریگولیٹری اور گورننس کے طریقوں اور فریم ورک کو تیار کریں اور اس کی حمایت کریں۔
ترجمہ: ریاض خان