متحدہ عرب امارات کی ماسکو میں دہشت گردی واقعہ کی مذمت

ابوظہبی، 23 مارچ، 2024 (وام )۔۔ متحدہ عرب امارات نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک مال کے کنسرٹ ہال میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ایک بیان میں، وزارت خارجہ ایم او ایف اے) نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو ہمیشہ مسترد کرتا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

وزارت نے روس کی حکومت اور عوام اور اس گھنانے جرم کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک