ابوظبی، 23 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو انکےملک کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان نے بھی اس موقع پر صدر زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو مبارکبادکے پیغامات بھیجے ہیں۔
ترجمہ؛ ریاض خان