فجیرہ، 23 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ غزہ کی پٹی کے لیے "گیلنٹ نائٹ 3" آپریشن کے تحت متحدہ عرب امارات کا تیسرا امدادی بحری جہاز 4ہزار 630 ٹن امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش کے لیے روانہ ہوگیا۔
فجیرہ کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے جہاز میں 4,218.3 ٹن خوراک، 370.2 ٹن پناہ گاہوں کا سامان اور 41.6 ٹن طبی امداد کے علاوہ پانی کے چھ ٹینک، دو سیپٹک ٹینک اور ایک ڈیزل اسٹوریج ٹینک بھی شامل ہے۔
امدادی سامان امارات ہلال احمر،زاید بن سلطان النہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن اورخلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن نے فراہم کیا تھا 267 ٹرکوں کے ذریعے سامان جہاز پر اتاراگیا۔
آپریشن گیلنٹ نائٹ 3 کے تحت متحدہ عرب امارات نے متعدد اقدامات کا آغاز کیا ہے، جن میں دو فیلڈ ہسپتالوں کا قیام شامل ہے، ایک غزہ کی پٹی کے اندر اور دوسرا العریش شہر کے ساحل سے دور ایک فلوٹنگ ہسپتال۔ پانچ خودکار بیکریاں۔ غزہ میں آٹھ موجودہ بیکریوں کو بھی آٹا فراہمی کے ساتھ چھ پانی صاف کرنے کے پلانٹ قائم کیے گئے ہیں جو روزانہ12لاکھ گیلن پانی صاف کرتے ہیں، جو غزہ کی پٹی میں پمپ کیے جاتا ہے اور6لاکھ سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔
جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے حال ہی میں شمالی غزہ کی پٹی کے الگ تھلگ علاقوں تک امداد پہنچانے کے لیے آپریشن "برڈز آف گڈ نیس" کا آغاز کیا ۔ اب تک 486 ٹن امداد فضا سے ان علاقوں میں گرائی جاچکی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک