ابوظہبی، 24 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے "برڈز آف گڈنیس" آپریشن کے تحت شمالی غزہ کی پٹی میں متحدہ عرب امارات اور مصرکی فضائیہ کی طرف سے امداد کا 13واں ایئر ڈراپ مکمل کرنے کااعلان کیاہے۔ جوغزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیا دپرامداد فراہمی کے آپریشن "گیلنٹ نائٹ 3" آپریشن کا حصہ ہے۔
24 ٹن خوراک اورامدادی سامان لے کر جانے والے دو طیاروں کے ذریعے شمالی غزہ کی پٹی کے ناقابل رسائی الگ تھلگ علاقوں پر فضاسے امداد کے پیکٹ گرائے گئے۔ "برڈز آف گڈ نیس" آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک510 ٹن خوراک اور امداد فضا سے گرائی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران اپنی امدادی کوششوں کو دوگنا کردیا ہے۔"برڈز آف گڈ نیس"متحدہ عرب امارات کے خیراتی اداروں بشمول امارات ہلال احمر (ای آر سی)،خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن،زاید بن سلطان النہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن اوردیگر امدادی اورخیراتی اداروں کی مشترکوں کوششوں کی عکاسی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک