ام جرس، 24 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے آج اپنا پانچواں طیارہ 36 ٹن سے زیادہ امداد ی سامان لے کر چاڈ روانہ کیا۔ اس کے ساتھ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مجموعی امداد تقریباً 172 ٹن تک پہنچ گئی جس میں 6,000 سے زیادہ رمضان ٹوکریاں شامل ہیں۔ یہ امداد رمضان پروگرام کے تحت فراہم کی گئی ہےجس کی نگرانی خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن کرتی ہے۔
اس میں چاڈ میں سوڈانی مہاجرین کے غریب اور نادار خاندانوں کے ساتھ ساتھ ام جرس اور آس پاس کے قصبوں کے لوگوں کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔ رمضان ٹوکریوں میں کھجور، چاول، آٹا، چینی، تیل، اناج، بچوں کا دودھ اور رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ضرورت مند خاندانوں کے لیے دیگر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔
اسی تناظر میں ام جرس ہوائی اڈے پر ایک اماراتی طیارہ اترا جس میں تقریباً 20 ٹن کے500 امدادی تھیلے تھے جن میں زاید بن سلطان النہیان فلاحی اور خیراتی فاؤنڈیشن کی طرف سے فراہم کردہ ذریعہ معاش اور انسانی امداد کاسامان تھا۔ اس امداد کا مقصد رمضان کے مہینے میں غریب خاندانوں کی مشکلات کو دور کرنا ہے۔
اماراتی ہیومینٹیرین ٹیم نے شہر میں مقامی اتھارٹی کے تعاون سے غریب، نادار، بے گھر اور نادار خاندانوں میں رمضان ٹوکریاں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے ام جرس شہر کے تمام محلوں میں اس منصوبےسے مستفید ہونے والوں کی تعداد 6000 سے زیادہ غریب خاندانوں تک پہنچ گئی ہے۔
اس امداد سےمستفید ہونے والوں نے مسلسل امداد کی فراہمی پر متحدہ عرب امارات کی کوششوں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اماراتی انسانی ہمدردی کی ٹیم میں ہلال احمر امارات ، زاید بن سلطان النہیان فلاحی اور خیراتی فاؤنڈیشن، اور خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن شامل ہیں اور یہ چاڈ میں متحدہ عرب امارات کے امداد رابطہ دفتر کے تعاون سے کام کرتی ہے۔
ترجمہ: ریاض خان