چاڈ میں متحدہ عرب امارات کی امدادی ٹیم کی جانب سے سوڈانی پناہ گزینوں اور مقامی افراد میں رمضان فوڈ باسکٹ کی تقسیم

ام جرس ، چاڈ، 26 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ چاڈ کے شہر ام جرس میں متحدہ عرب امارات کی امدادی ٹیم کی جانب سے سوڈانی پناہ گزینوں اور شہر اور آس پاس کے دیہات میں مقامی کمیونٹی میں 6ہزار سے زیادہ رمضان فوڈ باسکٹ کی تقسیم جاری ہے۔

خطے میں رمضان مہم کے تحت امارات ہلال احمر(ای آر سی )،زاید بن سلطان النہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن اور خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن کے رضاکاروں پر مشتمل ٹیم نے رمضان باسکٹ تقسیم کیں جن میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء شامل ہیں یہ امداد خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن کی طرف سے، رمضان کے بابرکت مہینے میں یہاں کے خاندانوں کو ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

امدادی ٹیم، چاڈ ہلال احمر کے ساتھ مل کرکاریاری کے علاقے اورے کاسونی میں سوڈانی پناہ گزین کیمپ اورام جرس کے نواحی قصبوں میں سوڈان کے بے گھر افراد میں امداد کی تقسیم کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ضرورت مند اور سب سے زیادہ کمزور گروہوں کی مدد کرنا، خاص طور پر ماہ رمضان کے دوران، جو تعاون، یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کے جذبے کو ابھارتا ہے۔

کاریاری کے علاقے میں سوڈانی پناہ گزینوں کے لیے حکومتی انتظامیہ کے اہلکار، محمد موسیٰ نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور پورے کیمپ میں اماراتی امدادی ٹیم کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔پناہ گزین خاندانوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے سوڈانی بھائیوں کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کی جاری امدادی کوششوں کے تحت رمضان کے اقدامات جیسے سامان کی تقسیم اور رمضان فوڈ باسکٹ شامل ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی امدادی ٹیم نے خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن کی طرف سے فراہم کردہ سوڈانی پناہ گزین طلباء میں 7500 اسکول بیگ تقسیم کیے ۔ مزید برآں، انہوں نے اورے کیسونی کیمپ کے رہائشیوں میں پانچ ٹن کھجوریں تقسیم کیں اور کیمپ کی سڑکوں اور اس کے پانچ اسکولوں کو روشن کرنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے 50 لائٹنگ یونٹ فراہم کیے۔


ترجمہ۔تنویرملک