ایدنیک گروپ نے بین الاقوامی نمائش برائے قومی سلامتی و لچک 2024 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

ایدنیک گروپ نے بین الاقوامی نمائش برائے قومی سلامتی و لچک 2024 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا
ابوظہبی، 26 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان کی زیرسرپرستی  بین الاقوامی نمائش برائے قومی سلامتی و لچک (آئی ایس آین آر) کا آٹھواں ایڈیشن 21 سے 23 مئی تک ایدنیک سینٹر ابوظہبی میں  منعقد ہوگا،جس کے لئے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔