ایدنیک گروپ نے بین الاقوامی نمائش برائے قومی سلامتی و لچک 2024 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

ابوظہبی، 26 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان کی زیرسرپرستی بین الاقوامی نمائش برائے قومی سلامتی و لچک (آئی ایس آین آر) کا آٹھواں ایڈیشن 21 سے 23 مئی تک ایدنیک سینٹر ابوظہبی میں منعقد ہوگا،جس کے لئے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔

آئی ایس این آر2024، ایدنیک گروپ کے زیر اہتمام، مشرق وسطی میں قومی سلامتی، سائبرسیکورٹی اور شہری تحفظ کے لیے سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ یہ جدید ڈیجیٹل اور تکنیکی اختراعات کے ساتھ سیکوٹی پروٹیکشن کو مربوط کر کے سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل محفوظ شہروں کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے ۔ قومی سلامتی اور سائبر سیکیورٹی کو بڑھانا ایک عالمی ترجیح بن چکی ہے، اور آئی ایس این آرابوظہبی ان مقاصد کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

"قومی سلامتی کے نظام کی تبدیلی کو تیز کرنا" کے موضوع کے تحت ہونے والا آئی ایس این 2024 کا آٹھواں ایڈیشن اپنے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہونے کی توقع ہے۔آئی ایس این آر2024،
ایک خصوصی سالانہ ایونٹ ہے جس میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے خریدار اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ، قومی اور سائبر سیکیورٹی سے کچھ انتہائی اہم اور ممتاز خصوصی اہلکارشرکت کریں گے۔ یہ کاروباری سودوں کو حتمی شکل دینے اور مستقبل کے قومی اور سائبرسیکیوریٹی اقدامات کے نفاذ اور ان سے نمٹنے کے لیے وژن کی شکل دینے کے لیے ڈیجیٹل اور تکنیکی جدت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم بین الاقوامی فورم کے طور پر کام کررہا ہے۔

جدت کے اہم پلیٹ فارم کی حیثیت سے آئی ایس این آر2024 میں ماہرین،رہنما اور عالمی کمپنیوں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز، معلومات کے تبادلے اور پارٹنرشپ کی نمائش کے لیے دعوت دی گئی ہے۔

جو پیشہ ورانہ طور پر سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے مستقبل کی تشکیل کرے گا ۔اس ایڈیشن میں قومی سلامتی، سائبرسیکورٹی، پولیسنگ، قانون کا نفاذ، اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کےچارمخصوص شعبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ ان شعبوں کا مقصد چیلنجوں سے نمٹنا اور ممالک کو درپیش مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز اور بہترین طریقوں کو بروئے کار لاناہے۔

مزید برآں آئی ایس این آر2024 کے موقع پر متعدد ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جن کا مقصد کاروباری مواصلات اور شراکت داری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ان میں ایک جامع کانفرنس پروگرام اور مختلف اختراعی اقدامات شامل ہیں۔ یہ ایونٹ قومی سلامتی کو فروغ دینے اوراس کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عالمی سائبر سیکورٹی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔


ترجمہ۔تنویرملک