دبئی ورلڈ کپ سمیت رمضان المبارک کے دوران بین الاقوامی اور مقامی کھیلوں کے 33 مقابلے جاری

دبئی، 27 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ دبئی ورلڈ کپ 2024 - بہترین نسلوں کے لیے دنیا کی امیر ترین گھوڑوں کی دوڑ - اس سال رمضان کے مقدس مہینے میں امارت میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں سرفہرست ہے۔

پہلی بار 1996 میں منعقد ہونے والے دبئی ورلڈ کپ کو عالمی سطح پر گھوڑوں کی دوڑ کے تاج کا ہیرا سمجھا جاتا ہے، جس کی خاص بات 2ہزار میٹر سے زیادہ مٹی کے ٹریک پر گروپ 1 کی فلیٹ ریس ہے۔ دبئی ورلڈ کپ نائٹ کی فائنل ریس کے طور پر مارچ کے آخری ہفتہ کو میدان ریسکورس میں منعقد کی گئی اس دوڑ میں نادرن ہیمپشائر کے چار سال اور اس سے اوپر جبکہ سدرن ہیمپشائر کے تین سال اور اس سے اوپر کے گھوڑوں نے حصہ لیا ۔
دبئی ورلڈ کپ کا آغاز نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 1996 میں کیا تھا، جو دنیا کے معروف تھاروبریڈ بریڈنگ اور ریسنگ آپریشنز میں سے ایک ڈارلی سٹڈ اور گوڈولفن ریسنگ کے مالک ہیں۔ اپنی 2019 کی دوڑ کے بعد سے، اس ریس کے تحت 12 ملین ڈالر کے انعامات دیے اور دنیا کی امیر ترین گھوڑوں کی دوڑ کے طور پر اپنا مقام دوبارہ حاصل کیا، یہ ریکارڈ 2017 اور 2018 میں پیگاسس ورلڈ کپ کے پاس تھا۔
میدان میں ریس نائٹ کے علاوہ، دبئ میں 32 مزید بین الاقوامی اور مقامی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاجارہا ہے، یہ سب دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

28 مارچ کو انٹرنیشنل یونین کی 'ورلڈ اسٹرانگ مین' چیمپئن شپ ہوگی، جو فیصلہ کرے گی کہ کون دنیا کا سب سے مضبوط آدمی ہے ۔ دبئی اسپورٹس سٹی میں امارات اسپورٹس گروپ کے زیر اہتمام، 2024 ورلڈ اسٹرانگ مین چیمپئن شپ کا مرکزی مرحلہ ایمریٹس اسپورٹس ہوٹل میں شام سات بجے شروع ہوگا۔
مردوں کے مقابلے دو کیٹیگریز 95 کلوگرام تک کے شرکاء اور 110 کلوگرام تک کے شرکا کے درمیان ہوں گے۔ خواتین کے مقابلے 75 کلوگرام تک کی ایک کیٹیگری میں ہوں گے۔
ماسٹرز کپ پولو چیمپئن شپ الحبتور پولو کلب اینڈ ریزورٹ میں منعقد ہونے والا کھیلوں کا ایک اور ایونٹ ہے۔ دبئی پولو کپ سیریز کے تحت منعقد ہونے والا یہ ٹورنامنٹ یکم سے 6 اپریل تک منعقد ہوگا۔
6 سے 8 اپریل تک کے اس مقابلے میں معذور کھلاڑی حصہ لے سکیں گے جو اسے خطے اور پوری دنیا کے چند نمایاں پولو کھلاڑیوں کے درمیان ایک بڑا ڈرا ہوگا۔

حتا میں کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ

حتا ریجن میں کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ حتا رمضان سپورٹس ٹورنامنٹ بھی ہفتہ بھر جاری رہے گا۔ اس ایونٹ کا اہتمام حتا اسپورٹس کلب نے فرجان فنڈ کے تعاون سے کیا ہے۔ حتا کے الظاهرہ سکول فار بیسک اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جمنازیم میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے فٹسال، والی بال سمیت آٹھ کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں بیچ والی بال، خواتین کے لیے بیڈمنٹن، 5 کلومیٹر، 3 کلومیٹر اور 1.5 کلومیٹر سے زیادہ سڑک کی دوڑ، ویٹ لفٹنگ، بزرگ شہریوں کے لیے واکنگ ریس، اور ای اسپورٹس شامل ہیں۔

الورقا پارک میں منعقد ہونے والا الوفا رمضان فٹ بال ٹورنامنٹ بھی 5 اپریل تک جاری رہے گا۔أمانہ کی جانب سے لیجنڈز فٹ بال کپ 23 اپریل تک أبو هيل کے علاقے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

القوز پارک میں جاری القوز رمضان فٹ بال ٹورنامنٹ 4 اپریل تک جاری رہے گا جس کے افتتاحی راؤنڈ کی میزبانی حمدان اسپورٹس کمپلیکس کر رہا ہے۔ ابینا پائریٹس ڈائیونگ کپ کا انعقاد 26 سے 28 مارچ تک ہوگا جبکہ دوسرا راؤنڈ 30 اور 31 مارچ کو ڈیپ ڈائیو دبئی میں ہوگا۔

28 مارچ کو DX Bike Meydan میں غزہ جنگ کے متاثری کی مدد کے لیے ایک چیریٹی سائیکلنگ ریس بھی منعقد کی جائے گی۔ لیجنڈ اسٹار ویمنز پیڈل 31 مارچ کو القوز کے ریلی کلب میں ہوگا۔

این اے ایس ٹورنامنٹ

ند الشبا سپورٹس کمپلیکس میں جاری ند الشبا سپورٹس ٹورنامنٹ مہینے کے آخر تک جاری رہے گا، 31 مارچ کو والی بال کے مقابلے کے فائنل کے ساتھ اس مقبول ایونٹ کا اختتام ہوگا۔

الخیل روڈ پر واقع جمز ویلنگٹن اکیڈمی مخلوط کھیلوں کے لیے رمضان اسپورٹس چیمپئن شپ اور مردوں کے لیے رمضان فٹ بال لیگ کی میزبانی کرے گی، جو 7 اپریل تک جاری رہے گی۔ دبئی کلب فار پیپل آف ڈیٹرمینیشن 12 اپریل تک رمضان فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کررہا ہے۔

اس کے علاوہ القرهود کے علاقے میں ایل پارٹیڈو ہال میں رمضان منی فٹ بال ٹورنامنٹ 12 اپریل تک جاری ہے جبکہ امریکانو رمضان پیڈل لیگ قرن السبخہ کے علاقے پیڈل پرو کلب میں 13 اپریل تک جاری ہے۔ رمضان اسپورٹس فورم بيتس یونیورسٹی میں جبکہ دبئی پولیس رمضان سائیکلنگ گیمز چیمپئن شپ دبئی آئی لینڈ کے علاقے میں شروع ہوگی۔

رمضان المبارک کے دوران دبئی بھر میں مختلف کمیونٹیز کے لوگوں کے لیے دبئی شطرنج کلب میں زاید شطرنج چیمپئن شپ، دبئی پولو اینڈ ایکوسٹرین کلب میں رمضان پولو چیلنج کپ، جی ای ایم ایس گلف انٹرنیشنل اسکول میں دبئی پولیس فٹ بال لیگ، ابو ہیل پارک میں رمضان کمیونٹیز چیمپئن شپ اور گلف چیمپئنز رمضان فٹ بال ٹورنامنٹ جاری ہیں۔

مزید برآں، الأرقم پرائیویٹ سکول ریال میڈرڈ اکیڈمی میں رمضان ٹرائیتھلون فٹ بال چیمپئن شپ، دبئی شطرنج اینڈ کلچر کلب میں رمضان ٹیم شطرنج چیمپئن شپ، القوز 2 میں گولز اسپورٹس کلب میں رمضان گولز کارپوریٹ چیمپئن شپ، رمضان اینڈورینس سائیکلنگ القدرا لیکس پر ریس، اور ڈینیوب سپورٹس ورلڈ میں فٹز رمضان اسپورٹس فیسٹیول جاری ہیں۔

دیگر ایونٹس میں دبئی سلیکون اوسس میں رمضان واکنگ مارچ، مردف کے علاقے میں اسپورٹس کمپلیکس میں آئس رنگ میں اوپن آئس ہاکی کپ اور دبئی انویسٹمنٹ پارک میں میجک اسپورٹس اکیڈمی میں میجک رمضان پیڈل چیمپئن شپ شامل ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک