جنیوا، 28 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ وفاقی قومی کونسل (ایف این سی) کے پارلیمانی ڈویژن گروپ کی رکن میرہ سلطان السویدی نے بین الپارلیمانی یونین(آئی پی یو)میں کوپ28 کے موقع پرہونے والے پارلیمانی اجلاس کی حتمی دستاویز پیش کی۔ یہ پریزنٹیشن جنیوا، میں منعقدہ آئی پی یو کی گورننگ کونسل کے 213ویں اجلاس کے دوران دی گئی۔
پریزنٹیشن کے دوران السویدی نے بتایا کہ پارلیمانی اجلاس متحدہ عرب امارات کی طرف سے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (کوپ28) کی 28ویں کانفرنس کے موقع پر کر منعقد کیا گیا تھا جس کا اہتمام آئی پی یو اور ایف این سی نے کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کوپ کی تاریخ میں ہونے والے اس اجلاس میں سب سے زیادہ شرکت دیکھنے میں آئی ، جس میں 400 سے زائد شرکاء نے 70 سے زائد ممالک کی نمائندگی کی۔ اجلاس کا مقصد ماحولیاتی بحران کے لیے بین الاقوامی پارلیمانی حل وضع کرنا تھا۔ اجلاس میں اعلیٰ سطح کی شرکت آئی پی یو ممبران پارلیمنٹ کی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پیرس معاہدے کے قومی نفاذ کو آگے بڑھانے کے لیے گہری وابستگی کی عکاسی ہے۔
السویدی نے مزید کہا کہ پہلی بار پارلیمانی اجلاس کوپ28 کے گرین زون میں مذاکرات کے ساتھ ساتھ منعقد ہوا۔ یہ ماحولیاتی تبدیلی پر عالمی اجتماعی کوششوں کی تشکیل میں پارلیمان کی اہمیت کی نشاندہی اور ایک مثبت قدم کی نمائندگی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اراکین پارلیمنٹ اور ماہرین آب و ہوا نے اہم مسائل کو حل کرنے بشمول موافقت، موسمیاتی مالیات، لاس اینڈ ڈیمجز اور پارلیمانی نگرانی پر عالمی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں فرنٹ لائن ممالک، خاص طور پر چھوٹے جزیروں کی ترقی پذیر ریاستوں کو ایک اور اہم علاقے کے طور پر شامل کرنے پر روشنی ڈالی جس پر ارکان پارلیمنٹ کو غور کرنا چاہیے۔ اجلاس میں موسمیاتی کارروائی میں خواتین اور نوجوان پارلیمنٹیرینز کے اہم کردار کے ساتھ ساتھ ان اقدامات کا بھی ذکر کیا گیا جو دنیا بھر میں پارلیمنٹ اور ممبران پارلیمنٹ کو ماحولیات کے حوالے سے زیادہ باشعور ہونے کے لیے اٹھانے چاہئیں۔
پارلیمانی اجلاس میں کوپ28 کے بعد پارلیمانی امور کی رہنمائی کے لیے حتمی دستاویز کی منظوری دی گئی ۔ دستاویزمیں خاص طور پر پارلیمان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ حکومتوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنی قومی سطح پر طے شدہ شراکت کے عزائم میں اضافہ کرتے ہوئے بین الاقوامی تعاون کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ اور جامع اور منصفانہ آب و ہوا کی حکمت عملیوں کو فروغ دیں۔
کوپ28 کے اہم فیصلوں کے مطابق، حتمی دستاویز میں موافقت کے لیے مضبوط تعاون، قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری میں اضافہ، اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی مالیاتی فرق کو دور کرنے پر زور دیا گیا۔
گورننگ کونسل کے اجلاس میں بین الپارلیمانی یونین میں متحدہ عرب امارات کے پارلیمانی گروپ نےگروپ کے چیئرمین ڈاکٹر علی راشد النعیمی کی سربراہی میں شرکت کی۔گروپ کی وائس چیئرمین سارہ محمد فلكينازسمیت ایف این سی کے دیگر اراکین بھی شریک تھے۔
ترجمہ۔تنویرملک